covid_vaccines_pakistan

کورونا ویکسین پاکستان میں تیار ہو گی:وفاقی وزیر اسد عمر

EjazNews

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اپریل کے وسط تک ہمیں وسیع پیمانے پر کین سائینو ویکسین مل جائے گی جس سے ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں بنائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ‘وسیع پیمانے پر حاصل ہونے والی ویکسین کی خوراکیں پاکستان میں تیار کی جائیں گی، جس کے لیے خصوصی آلات خرید لیے ہیں اور عملے کو تربیت دی جارہی ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کین سائینو ویکسین کی 60 ہزار خوراکوں پر مشتمل پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچ رہی ہے، یہ وہ ویکسین ہے جس کے ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں پاکستان شریک ہوا تھا اور یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستان کسی ویکسین کے ٹرائل کا حصہ بنا۔

یہ بھی پڑھیں:  لاک ڈاﺅن نیک نیتی کی بنیاد پر نرم کیا : وزیر اطلاعات