chinese jalfrezi

چکن جلفریزی

EjazNews

اشیاء ووزن:
مرغی (بون لیس) آدھا کلو، تیل آدھا کپ، پیاز دو عدد، ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ، ٹماٹو پیوری ایک کپ، سفید مرچ آدھا کھانے کا چمچ، کالی مرچ (کٹی ہوئی) آدھا کھانے کا چمچ، نمک ایک کھانے کا چمچ، لال مرچ (پسی ہوئی)ڈیڑھ کھانے کا چمچ ، ہلدی ایک چائے کا چمچ، سرکہ ایک چوتھائی کپ، سویاسوس تین کھانے کے چمچ

ترکیب:
سب سے پہلے تیل میں پیاز اور ادرک لہسن کاپیسٹ ڈال کر سرخ کرلیں۔ اب اس میں ٹماٹو پیوری، سفید مرچ، کُٹی ہوئی کالی مرچ، نمک، پسی لال مرچ اور ہلدی شامل کرکے مسالا بھون لیں۔ اس کے بعد سرکہ، سویا سوس، مرغی اور تمام سبزیاں ڈال کر دس منٹ کے لیے دَم پر رکھ دیں۔ پھر چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  سوڈانی لیمب کباب