پنجیری

پنجیری

EjazNews

اشیاء ووزن:
سوجی ایک کلو، مکھانے 100گرام، گوندھ 100گرام، بادام کی گری 250گرام، کشمش 100گرام، ناریل 250گرام، پستہ 50گرام، گھی 750ملی لیٹر، چینی 750گرام، چہار مغز 100گرام، سونف 15گرام،

ترکیب:
ایک کڑاہی میں تھوڑا سا گھی ڈالیں، پھر اس میں گوندھ اور مکھانے سنہری کر کے نکال لیں۔ جب وہ ٹھنڈے ہو جائیں تو ہاون دستے میں ڈال کر موٹا موٹا کوٹ لیجیے۔ بادام، ناریل، پستہ، چہار مغز اور سونف کو الگ الگ صاف کر کے کوٹ لیں اور پھر انہیں گوندھ اور مکھانے میں ملا کر رکھ دیں۔ ایک کڑاہی یا بڑی دیگچی میں چینی اور تھوڑا سا پانی ڈال کر چولہے پر چڑھائیں اور ایک تار کی چاشنی تیار کیجئے۔ کشمش صاف کر کے چاشنی میں ڈالیے۔ جب کشمش پھول جائے تو سوجی اور دیگر تمام اشیا چاشنی میں ڈال دیں۔ چمچ اچھی طرح ہلاتے رہیں تاکہ ساری چیزیں یک جان ہو کر چاشنی میں مل جائیں۔ جب چاشنی کا پانی خشک ہو کر صرف گھی رہ جائے تو اتار لیجیے اور دس پندرہ منٹ بعد چمچہ اچھی طرح ہلا کر برابر کر دیں تاکہ گٹھلیاں وغیرہ نہ بننے پائیں۔ پنجیری کو گرم گرم یا حسب پسند ٹھنڈا کر کے تناول فرمائیں۔

یہ بھی پڑھیں:  شوگر فری چاکلیٹ براؤنی