potato_stafeed

اسپائسی پوٹیٹو ان پف پیسٹری

EjazNews

اشیاء ووزن:
میدہ دو پیالی، آلو تین عدد درمیانے ،کچلا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ، ہلدی آدھا چائے کا چمچ، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ، ثابت رائی آدھا چائے کا چمچ، مکھن تین چوتھائی پیالی، انڈا ایک عدد، دودھ دو کھانے کے چمچ، لیموں کا رس دو سے تین کھانے کے چمچ، آئل دو کھانے کے چمچ۔

ترکیب:
پف پیسٹری بنانے کے لئے میدے میں نمک ڈال کر گوندھ لیں، گیلے کپڑے سے ڈھک کرپندرہ سے بیس منٹ کے لئے کھ دیں۔ پھر اس کی آدھا انچ موٹی چپاتی بیل لیں اور اس میں مکھن کو فریج سے نکا کر پھیلا دیں۔
چاروں کونوں سے اٹھا کر چپاتی کولفافے کی طرح لپیٹ کر فریج میں رکھ دیں۔ پندرہ سے بیس منٹ بعد نکال کر خشک میدہ چھڑکتے وئے دوبار ہ بیل کر پھر سے چوکور فولڈ کرلیں۔ پھر بیل کر گول کٹر کی مدد سے موٹی پوریاں کاٹ لیں اور اس پر برش کی مدد سے دودھ اور انڈے کا مکسچر لگا لیں۔چکنی کی ہوئی بیکنگ ٹرے میں رکھ کر انڈا خشک ہونے دیں پھر 240Cپر گرم اوون میں رکھ کر سنہری بیک کر لیں۔
اس دوران ابلے ہوئے آلوئوں کے چھوٹے چکور ٹکڑے کاٹ لی اور آئل میں رائی کو کڑ کڑالیں۔
ایک پیالی میں بھنا کٹا زیرہ ، نمک ، لہسن لال مرچ اور ہلدی ڈال کر تھوڑے سے پانی کے ساتھ ملا لیں اور گرم آئل میں ڈال کر بھونیں۔ مصالحے کی خوشبو آنے پر اس میں آلوئوں کو ڈال کر اچھی طرح ملا ئیں اور لیموں کا رس چھڑک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ہنی پران

پریزنٹیشن:
پف پیسٹری کو اوون سے گرم گرم نکال کر اس پر یہ اسپائسی آلو ڈال کر مزہ دوبالا کر یں۔
اس کی تیاری کا وقت آدھا گھنٹہ ہے جبکہ بیس سے پچیس منٹ لگیں گے تیار ہونے میں اور یہ چار سے پانچ افراد کیلئے کافی ہے۔