cold_salad_bar

کولڈ سلاد باﺅل

EjazNews

اشیاءووزن:
خربوزہ ایک کلو، جیلا ٹن پاﺅڈر تین کھانے کے چمچ، چینی آدھی پیالی، مکس فروٹ حسب پسند، پودینہ حسب پسند۔

ترکیب:
خربوزے کو اوپر سے کاٹ لیں اور اندر سے اسکوپ کی مدد سے گودا نکال لیں (زیادہ نہ نکالیں، تاکہ خربوزے کو رکھ کراس میں پھل بھرے جا سکے)۔ باقی تما م پھلوں کو بھی ایک سائز کے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر فریج میں رکھ دیں۔

آدھی پیالی پانی میں چینی ڈا ل کر پانچ سے سات منٹ پکا لیں پھر جیلاٹن کو چار کھانے کے چمچ گرم پانی میں ملا کر کے شیرے میں ملا لیں۔ اسے اچھی طرح ٹھنڈا کر کے اس میں کٹے ہوئے پھل ملا لیں اور اسے خربوزے میں بھر دیں (پہلے خربوزے کو ٹرے میں رکھ لیں۔)

پریزنٹیشن:
فریج میں رکھ کر جب اچھی طرح جم جائے تو اسے حسب پسند ٹکڑوں میں کا ٹ کر ٹھنڈے پھلوں کا مزہ لیں۔

یہ بھی پڑھیں:  لسوڑا کا اچار