asad umer_NCOC

ملک بھر میں 5اپریل سے ان ڈور ،آئوٹ ڈور تقریبات پر پابندی عائد

EjazNews

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صوبہ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے چیف سیکرٹریز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

ملک میں وائرس کی تیسری لہر کے دوران بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر چند اہم فیصلے کیے گئے ہیں، جو درج ذیل ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 29 مارچ 2021 سے ملک کے تمام صوبوں میں ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کر کے وہاں لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ 5 اپریل سے ان ڈور اور آؤٹ ڈور شادیوں اور تقریبات پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے البتہ صوبوں کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پابندیاں لاگو کر سکتے ہیں۔

صوبوں میں ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی کمی کے لیے بھی مختلف آپشن زیر غور ہیں اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ صوبوں کی رائے اور بذریعہ ریل، ٹرین اور ہوائی جہاز سفر کرنے والوں کے اعدادوشمار موصول ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  سعودی عرب پاکستان کو 3ارب 20کروڑ سالانہ ادھار تیل دے گا:مشیر خزانہ

اس کے علاوہ صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ این سی او سی کی جانب سے دئیے گئے اہداف کو بروقت حاصل کریں۔

مذکورہ پابندیوں کا اطلاق ان علاقوں اور شہروں میں ہوگا جن میں مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد یا اس سے زائد ہے۔