islamabad

اسلام آباد میں ان ڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد

EjazNews

کورونا کی تیسری لہر کے دوران وائرس کے پھیلاؤ میں شدت دیکھی جا رہی ہے اور اسلام آباد میں انتظامیہ نے شادی ہالز اور مارکیز میں ہر قسم کی تقریبات پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔

اتوار کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے چار ہزار 767 مثبت کیسز رپورٹ کیے گئے جبکہ 57 اموات ہوئیں۔

کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد اب 44 ہزار 447 ہے اور وبا سے متاثر ہونے کے بعد موت کے منہ میں جانے والوں کی تعداد 14 ہزار 158 ہو چکی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 11فیصد ہو گئی ہے اور اس وقت ضلع میں 7 ہزار 520 ایکٹیو کیسز ہیں۔

اسلام آباد میں محکمہ صحت کے ضلعی دفتر نے کہا تھا کہ شادی ہالز اور مارکیز میں کورونا کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے لازمی احتیاطی تدابیر یا ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جا رہا اور کئی علاقوں میں اس کی سنگین خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد پیر 29 مارچ سے ان ڈور تقریبات پر مکمل طور پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ہمارا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو ووٹ کا مقابلہ کریں:بلاول بھٹو زرداری