maryam_nawaz_lahore

مریم نواز اور مولانا فضل الرحمٰن کو ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دے دیا

EjazNews

ٹوئٹر پر مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے لکھا ہے کہ مریم نواز نے طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے آئندہ 4 روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں۔ پارٹی کی نائب صدر کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے۔

مریم اورنگزیب نے لکھا ہے کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے مریم نواز کو آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ وہ سیاسی سرگرمیاں چند روز کے لیے منسوخ کردیں۔مریم نواز طبیعت کی ناسازی کے باوجود لاہور ہائی کورٹ گئیں تھیں۔

علاوہ ازیں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی طبیعت بھی ناساز ہے۔

اس حوالے سے پارٹی کے ترجمان نے تصدیق کی کہ مولانا فضل الرحمن 2 روز سے بخار میں مبتلا ہیں اور ڈیرہ اسمعیل خان میں اپنی رہائشگاہ پر موجود ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  حلقہ این اے 75ڈسکہ میں کتنے رجسٹرڈ ووٹر ہیں؟

انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن نے طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ سربراہ پی ڈی ایم کو ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔