masaldar_chicken_charga

مصالحے دار چکن چرغہ

EjazNews

اشیاءووزن:
ثابت چکن (کھال سمیت) ڈیڑھ کلو ، ادرک لہسن پسا ہوا تین کھانے کے چمچ، پسی ہوئی لال مرچ دو کھانے کے چمچ، سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ، گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ، لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ، دہی ایک پیالی، آئل حسب ضرورت۔

ترکیب:
چکن کو صاف دھو کر خشک کر کے پھر ایک کھلے پین میں لیموں کا رس ، نمک ، دو کھانے کے چمچ ادرک ، لہسن اور ایک کھانے کا چمچ لال مرچ ڈال کر ملائیں اور چکن کو اس سے میرینیٹ کر کے رکھ دیں۔
بڑے پین میں ابلتے ہوئے پانی پر چھلنی رکھ کراس پر چکن رکھ دیں اور اوپر سے ڈھک دیں۔ دس سے بارہ منٹ کے بعد دو چمچ کی مدد سے احتیا ط سے چکن کو پلٹ دیں ۔ اسی طرح دوسری طرف سے بھی چکن کو اسٹیم کر لیں۔
پھر بڑی کڑاہی میں چکن کو آئل میں سنہری ہونے تک ڈیپ فرائی کرلیں۔
آدھی پیالی آئل میں ادرک لہسن، نمک ، لال مرچ، گرم مصالحہ اور بھنا کٹا زیرہ ڈال کر دہی کے ساتھ بھونیں۔ جب تیل علیحدہ ہو جائے تو اس مصالحے کو چولہے سے اتار لیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سندھی آلوگوشت

پریزنٹیشن:
چکن کو ڈش میں نکال کر مصالحہ ساتھ میں پیش کریں تاکہ کھاتے ہوئے اسے حسب پسند چکن پر برش کی مدد سے لگایا جاسکے۔
اس کی تیار میں آپ کا آدھا گھنٹہ لگ سکتا ہے جبکہ پکانے میں پینتیس سے چالیس منٹ لگیں گے اور یہ چار سے پانچ افراد کیلئے کافی ہے۔