bangldesh

بنگلہ دیش میں مودی کی آمد، پرتشدد مظاہرو ں میں کم از کم 4افراد ہلاک

EjazNews

انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے ڈھاکہ کے دورے کے موقع پر پرتشدد مظاہروں میں کم از کم 4افرادہلاک ہوئے ہیں۔یہ مظاہرے ایسے وقت میں ہوئے جب بنگلہ دیش آزادی کی گولڈن جوبلی منا رہا ہے۔اور اس گولڈن جوبلی میں نریندر مودی کومدعو کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چٹاگانگ میڈیکل کالج کے ایک انسپکٹر علاؤالدین نے بتایا کہ ہمیں چار لاشیں موصول ہوئیں، ان کو گولیاں لگی ہوئی تھیں۔ ان میں سے تین مدرسے کے طالب علم تھے جبکہ ایک درزی تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مزید چار افراد کی حالت نازک ہے۔

بنگلہ دیش کے عوام بھی نریندرا مودی کو کس قدر ناپسند کرتے ہیں اس کا اندازہ ان مظاہروں سے لگایا جاسکتا ہے۔
بنگلہ دیش کی پولیس نے اپنے ہی لوگوں کو مظاہرہ کرنے پر گولیاں چلا کر ہلاک کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایف ٹی سی کی نئی پاکستانی نژاد سربراہ کیسے اس عہدے تک پہنچیں

نریندرا مودی نے تقریب سے خطاب بھی کیا ان کا کہنا تھا کہ میری عمر20-22سال تھی جب میں نے اور میرے کئی ساتھیوں نے بنگلہ دیش کی آزادی کیلئے لڑائی لڑی۔

ہاٹھ ہزاری ٹاؤن کے ایک حکومتی نمائندے کا کہنا ہے کہ 15 سو کے قریب افراد نے وزیراعظم مودی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ایک پولیس سٹیشن پر حملہ کیا۔