Saidu Sharif

17سال بعد سوات ائیر پورٹ پر پروازیں بحال

EjazNews

پاکستان ایئر لائن نے 17 سال بعد سیدو شریف ایئر پورٹ سے 26 مارچ سے فلائٹ آپریٹ کرنے کا شیڈول جاری کیا تھا۔

سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کے تحت برسوں سے بند پڑے سوات کے سیدو شریف ائیر پورٹ کو دوبارہ سے فعال کرنے کی تیاریاں کی گئی تھیں۔

پی آئی اے کی پروازپی کے650 نے گیارہ بجے سوات ائیر پورٹ پر لینڈ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 2004 سے سوات میں فضائی آپریشن بند تھا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیر مراد سعید پہلی فلائٹ میں سفر کیا۔ پی آئی اے کا طیارہ 17 سال بعد صبح 10 بجے اسلام آباد سے سیدو شریف کے لیے روانہ ہوا تھا۔

سیدو شریف ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن کی منسوخی کا فیصلہ کورونا پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا تھا۔ سیدو شریف ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کی بحالی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  منشیات مافیا کیخلاف آئی جی کے پی کے کو چھاپہ مارنے کا کہا، پتہ چلا منشیات مافیا کو پہلے ہی علم ہو گیا تھا:وزیراعظم عمران خان

سیدو شریف ائیر پورٹ طویل عرصے سے غیر فعال ہے، امن و امان کی صورت حال کے باعث اسے 2004 میں بند کیا گیا تھا، ایئر پورٹ پر ترقیاتی کام اب مکمل کر لیا گیا ہے۔