kanwal Naseer

پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی میزبان خاتون انتقال کر گئیں

EjazNews

کنول نصیر ریڈیو اور ٹی وی سے 5 دہائیوں سے زائد عرصہ وابستہ رہیں، انہوں نے محض 17 برس کی عمر میں کیریئر کا آغاز کیا۔
کنول نصیر، پاکستان کی وہ پہلی خاتون تھیں جنہوں نے 26 نومبر 1964 کو معروف میزبان طارق عزیز کے ہمراہ پاکستان ٹیلی وژن پر پہلی بار میزبانی کے فرائض سر انجام دئیے تھے۔

کنول نصیر نے پی ٹی وی پر پہلی بار یہ اعلان کیا تھا کہ یہ پاکستان ٹیلی وژن ہے، ان کے ساتھ طارق عزیز کو پہلے مرد ٹی وی میزبان ہونے کا اعزاز حاصل رہا۔

کنول نصیر کچھ عرصے سے ذیابطیس کے مرض میں مبتلا تھیں اور انہیں چند دن قبل ہی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹک ٹاکر حریم شاہ کا اپنی حریف عائشہ ناز کو ایک کروڑروپے ہرجانے کاقانونی نوٹس