covid19-pakistan

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے کتنے ٹیسٹ کیے گئے؟ اور متاثرہ مریضوں کی تعداد کتنی ہے؟

EjazNews

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 368 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 63 مریض انتقال کر گئے۔
گزشتہ روز وائرس کی تشخیص کے لیے 42 ہزار 418 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں ملک میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 10.29 فیصد تک جا پہنچی ہے اور فعال کیسز بھی 40 ہزار 120 تک بڑھ گئے ہیں۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 45 ہزار 3568 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد بھی 14 ہزار 91 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 170 مزید مریض صحتیاب بھی ہوئے اور اب تک صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 91 ہزار 145 ہو گئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعدسے ملک میں وباکے پھیلاؤ میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اب تک بیماری کی 2 لہریں دیکھی جاچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  HBL-PSL5۔ہوم کرائوڈ ،ہوم گرائونڈ مقابلہ سخت ہونے والا ہے

دریں اثنا ملک میں وائرس کی تیسری لہر کے پیشِ نظر کئی علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاؤن اور اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار بھی محدود کردئیے گئے ہیں اس کے علاوہ زیادہ متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔