Rabdi

ربڑی

EjazNews

اشیاء ووزن:
دودھ بالائی کے ساتھ 2 لیٹر، چینی 3سے 4کپ، عرق گلاب1 چائے کا چمچ بادام، پستہ باریک کٹے ہوئے، حسب ذائقہ

ترکیب:
ایک دیگچی میں دودھ ڈال کر اسے ا’بال دیں اور پھر آنچ ہلکی کر دیں۔ تھوڑی تھوڑی دیر میں ملائی کی تہہ کو دیگچی کے کناروں کی طرف لاتے رہیں تاکہ کناروں کے ساتھ ایک دائرہ سا بن جائے۔ جب دودھ پک کر ایک چوتھائی رہ جائے تو اس میں چینی اور پستہ بادام ڈال دیں۔ اب اس کو اتنی دیر پکائیں کہ دودھ بالکل خشک ہو جائے اور ربڑی ملائی باقی رہ جائے۔ پھر اس میں گلاب کا عرق ملا کر فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کریں۔ لیجیے مزیدار ربڑی تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سویوں کی کھیر