chiken khobani ka samosha

چکن اورخوبانی کے سموسے

EjazNews

اشیاءووزن:
چکن بریسٹ ایک عدد، پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، خشک خوبانی آدھی پیالی، سفید زیرہ ایک چائے کاچمچ، نمک حسب ذائقہ، ہری مرچیںدو عدد، پیاز ایک عدددرمیانی، آئل حسب ضرورت۔

ترکیب:
چکن بریسٹ کو دھو کر اس پر لہسن اور نمک لگائیں اور درمیانی آنچ پر پکا کر چکن کا اپنا پانی خشک کر لیں۔
ٹھنڈا کر کے چاپر میں ڈا ل کر موٹا موٹا قیمہ بنالیں ، پھر باریک کٹی ہوئی پیاز کو ایک کھانے کے چمچ آئل میں فرائی کریں اوراس میں زیرہ، نمک اور لال مرچ ڈال کر بھونیں۔ آخر میں باریک کٹی ہوئی خوبانی اورچکن کا قیمہ ڈال کر اچھی طرح بھونتے ہوئے چولہے سے اتار لیں اور کٹی ہوئی ہری مرچیں شامل کر دیں۔

سموسے بنانے کے لئے پین میں تین چوتھائی پیالی پانی ابالنے رکھیں اور ابال آنے پر اس میں نمک، آدھا چائے کاچمچ سفید زیرہ اور تین کھانے کے چمچ آئل شامل کر دیں۔ چولہے سے اتار کر ڈیڑھ پیالی میدہ ڈال کر ملائیں اور ٹھنڈا ہونے پر خشک میدہ چھڑکتے ہوئے گوندھ لیں۔

یہ بھی پڑھیں:  فش اینڈ مشروم کیسرول

اس میدے کے چوکور سموسے بیل کر اس میں تیار کی ہوئی فلنگ رکھیں اور اسے خوشنما بنانے کے لئے اوپر والے حصے کو پٹیوں کی طرح کاٹ کر لگائیں۔ آئل میں سنہری فرائی کریں۔

پریزنٹیشن:
یہ خوبصورت اور غذائیت بھرے سموسے بچوں کی روزہ کشائی کا لطف دوبالا کریں گے۔ اس کے علاوہ آپ جب چاہیے اس سے مستفید ہو سکتے ہیں