solar Energy

سولر انرجی وقت کی اہم ضرورت

EjazNews

ہم پاکستانی بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان رہتے ہیں ایسے میں کوئی حل نکالنا چاہئے۔ مثال کے طور پر سولر انرجی کے حصول کی کوشش ہونی چاہئے۔ یہی بجلی کا بہترین نعم البدل ہے۔ سولر بجلی کا ذہانت سے استعمال کیا جائے تو گھر کبھی اندھیروں میں نہیں ڈوب سکتے۔ ہمیشہ روشن گھر نہ سکون برباد کر یں گے نہ ہی اذیت سہنی پڑے گی۔ ذیل میں چند تنصیبات کا ذکر کیا جارہا ہے جنہیں مناسب انداز میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سولر واک وے لائٹس
اپنے گھر کے Walkways برآمدوں اور پارکنگ کی جگہوں پرسولر لائٹس لگائی جاسکتی ہیں۔ یہ آپ کے Drive Ways کو روشن کریں گی۔ یہMotion Activatedسولر لائٹ آپ کی چہل قدمی کومحسوس کرتے ہوئے فوراً On ہوجائیں گی لہٰذا سولر لائٹ لے آئیں اور اپنی واک کے راستے روشن کر لیں۔

سولر لینٹرن
کھلتے ہوئے رنگوں والے سور لینٹرن گھر کے پورچ ،لان، بالکونی اور طویل راہداریوں کو روشن کرنے کے ساتھ ساتھ کشش کا سامان بھی بنتے ہیں۔ آپ چاہیں تو ٹیبل ٹاپ پر بھی رکھا جاسکتا ہے۔ دن بھر سورج کی روشنی میں چارج ہونے کے بعد رات میں انہیں کہیں بھی رکھا جائے ، اس جگہ کو 6 سے 8 گھنٹے تک خوبصورت رنگوں کی روشنی سے جگمگا کر رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  رنگ گھرکی خوبصورتی میں کیا کردار ادا کرتے ہیں؟

میٹل نیٹنگ سولر ٹیلر
LED لائٹ والی میٹل نیٹنگ ٹیبلز سے سجا لیجئے اور زیادہ سے زیادہ روشنی حاصل کیجئے۔ پڑھئے، لکھئے، امتحانوں کی تیاری کی تیار کیجئے۔ میٹل نینٹگ سول ٹیبل کو اپنے پسندیدہ آوٹ ڈور بینچ کے قریب رکھ لیجئے اور اپنی تقریبات نبٹا لیجئے۔

مارکی فلاور سولرگارڈن لائٹس
پھول کسے پسند نہیں ہوتے۔ اگر آپ کے اردگرد یہ پھول روشن ہو جائیں تو کیسا رہے گا؟ یقینا آپ مغرب کے بعد اپنے لان میں ڈنر پارٹی ترتیب دے سکیں گی اور یہ الجھن بھی نہیں رہے گی کہ UPS جواب دے جائے گا یا جز یٹر میں پیٹرول یا ڈیزل نا کافی ہے۔

سولر پوسٹ کیپ لائٹس
سولر پوسٹ کیپ لائٹس آپ کے لان اور باڑ (Fence) یا بیرونی دیوار کو شاندار تعمیراتی حسن عطا کر دیں گی۔ دن میں سورج کی روشنی میں انہیں چارج ہونے دیں اور رات کے کم از کم آٹھ گھنٹے ان سے استفادہ کریں۔سولر انرجی حاصل کرنے کے لئے بجلی کی تاروں کی وائرنگ نہیں کرانی پڑتی۔

یہ بھی پڑھیں:  گھر کی آرائش بھی ایک آرٹ ہے

سولر کینڈل اسٹک لائٹس
پیتل سے بنی یہ کینڈلز آپ کھانے کے کمرے میں چاہیں تو استعمال کر سکتے ہیں۔ ٹھنڈک کا احساس دینے والی روشنی میں کھانا کھا کے لطف اندوز ہوں۔

سورلیمپس
بیرونی بلب اور پیتل کے فریم کے ساتھ روشن کرنے کا ایک سادہ اور انتہائی دلکش طریقہ ہے۔ گھر کے کسی بھی گوشے میں انہیں آویزاں کیا جاسکتا ہے۔

سولر اسٹیرز لائٹس
گھر کی آوٹ ڈور سیڑھیوں کو رات کے اندھیرے میں روشن کر لیں۔ بس اتنا خیال رہے کہ ہر قسم کی لائٹس کو وہیں نصب کیا جائے جہاں براہ راست سورج کی رو شنی پہنچتی ہو۔