Tofi Samosa

ٹافی سموسے

EjazNews

اشیاءووزن:
چکن بریسٹ ایک عدد، آلو ایک عدد، نمک حسب ذائقہ، کچلا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ، چکن پاﺅڈر ایک چائے کا چمچ، کٹی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ، ہرا دھنیا دوکھانے کے چمچ، لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ، میدہ دو پیالی، سوجی آدھی پیالی، آئل دو کھانے کے چمچ، آئل حسب ضرورت۔

ترکیب:
چکن بریسٹ کو صاف دھو کر نمک، لہسن اور لیموں کے رس سے میرینیٹ کر کے رکھ دیں۔ پھر فرائینگ پین میں آئل ڈال کر ہلکا سا گرم کریں اور اس میں چکن بریسٹ کو تیز آنچ پر سنہری ہونے تک فرائی کریں۔ آنچ ہلکی کر کے ڈھک کر اتنی دیر پکائیں کہ چکن اچھی طرح گل جائے اور اس کا اپنا پانی خشک ہو جائے۔ اسے لکڑی کے چمچ سے کچلتے ہوئے ریشہ کر لیں اور اس میں ابلا ہوا میش کیا ہوا آلو، باریک چوپ کیا ہوا ہرا دھنیا ، چکن پاﺅڈر اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بنارسی بریانی

سوجی اور میدے کو ملا کراس میں نمک اور دو کھانے کے چمچ آئل ڈا ل کر اچھی طرح ملا لیں، پھر ہلکا ہلکا پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے سخت گوندھ کر کچھ دیر کے لئے رکھ دیں۔
چھوٹی چھوٹی پوریاں بیل کر ان کے درمیان میں تیار کی ہوئی چکن کی فلنگ رکھے اوران کو اس طرح فولڈ کریں کہ ٹافی کی شکل میں آجائے۔ آئل میں سنہری فرائی کرلیں۔

پریزنٹیشن:
بچوں کی رزہ کشائی کے لئے یہ خوصورت ٹافیاں بہت مزہ دیں گی۔ اس کے علاوہ بھی بچوں کو یہ ٹافیاں پسند آئیں گی۔
اس کی تیاری میں آپ کا آدھا گھنٹہ جبکہ فرائینگ میں 20سے 25منٹ لگیں گے جبکہ یہ چار سے چھ افراد کیلئے کافی ہے۔