Terrazzo

گھر کی آرائش کا جدید رجحانTerrazzo

EjazNews

یہ 1970 کی بات ہے کہ ہمارے گھروں میں ماربل کے ساتھ شیشوں کے چیں، گرینائٹ اور سینٹ کے امتزاج سے ایک مخصوص فرش جسے انگریزی زبان میں Terrazzo کہا جاتا ہے بنایا جاتا تھا۔ یوں بھی ہر دور میں آرائش و زیبائش کے حوالے سے اس دور کے لوگوں کے ذوق اور رجحان میں نمایاں فرق دیکھنے میں آتا ہے۔ آرائش کے جو انداز اور جو چیز یں پہلے کسی ایک مخصوص مصرف میں ہی لائی جاتی تھیں اب ان کے استعمال کے طریقوں میں جدت دیکھنے آرہی ہے۔
ماربل گرینائٹ ، سنگ مردہ ،سیپیوں اور گلاس چپس کو سیمنٹ کی مدد سے ملا کر تیار کیا جانے والا یہ فلورنگ میٹریل جو 1970 کی دہائی میں خصوصا ایئر پورٹ، تعلیمی اداروں اور ہوٹلز جیسے بڑے رقبے کے فرش بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا، آرائشی پہلو سے ایک بار پھر اس کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ تاہم اب اس کا استعمال پبلک اورکمرشل جگہوں کے بجائے گھروں میں با کثرت دیکھا جارہا ہے۔ Terrazzo کے استعمال کا رجحان اب پاکستان میں بھی بڑھتا جارہا ہے۔ جس کی ایک اہم وجہ اس کا دیگر فرش بنانے والے میٹریل کے مقابلے میں کم لاگت کا ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بچوں کے کمروں کا خاص خیال رکھیں یہ ان کی شخصیت کیلئے اہم ہے

دیدہ زیب رنگوں میں دستیاب اس خوبصورت فرشی میٹریل جیسے ماربل، پویلین اور لکڑی کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔ Terrazzoایک پائیدار میٹریل ہے جس کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی نسبتاً آسان ہے۔یہی وجہ ہے کہ یہ روم، لاﺅنج اور بچوں کے کمروں میں استعمال کے لئے مثالی ہے۔ یوں تو یہ کئی رنگوں میں دستیاب ہے مگر اس میں بھورا، سیاہ، نیلا اور سفید رنگ زیادہ پسند کئے جاتے ہیں۔

Terrazzo

Terrazzo ٹائلزصرف فرش ہی نہیں بلکہ دیواروں پر بھی استعمال کئے جارہے ہیں۔ ایسی خواتین جنہیں سادہ دیوار یں نہیں پسند اور وال پیپر کے جھنجھٹ میں بھی نہیں پڑنا چاہتیں ان کے لئے Terrazzo ٹائلز مثالی تصور کئے جاتے ہیں۔ ساتھ ہی Terrazzo ٹائلز کے باعث دیواروں پر پڑنے والے داغ دھبے صاف کرنا بھی انتہائی آسان ہے۔ کچن اور باتھ روم کی دیواروں پران ٹائلز کا استعمال خصوصی طور پر کیا جاتا ہے۔ اگر آپ بھی اپنے کچن یا باتھ روم کی دیواروں کی ان Terrazzo ٹائلز سے مزین کرنا چاہتی ہیں تو اس کے لئے گہرے رنگ جیسے نیلا، آتشی نارنجی، جامنی اور گہرے سنہری مائل نیلے رنگوں کا انتخاب کریں۔ کچن میں Terrazzo کے کیبنٹس اور کاونٹر ٹاپس خاصے جاذب نظر لگتے ہیں جبکہ باتھ رومز میں Sinkاور باتھ ٹب بنانے کے لئے ان ٹائلز کا استعمال دن بدن مقبولیت پاتا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  چمکتے دمکتے موتیوں سے گھر کو خوبصورت بنائیں

کئی بین الاقوامی فر نیچر ڈیزائنرز ان ٹائلز کی مدد سے نت نئے اور دلکش اسٹیٹمنٹ پیس بنارہے ہیں۔ اگر آپ آرڈر پر تیار کردہ فرنیچر لینے کا ارادہ کر رہی ہیں تو یاد رکھیں کافی ٹیبلز اور سائڈ ٹیبلز کے لئے مٹیالے ، نیلے، سرخ اور confetti یعنی کہ کاغذ تراشوں کے سٹائل کے ٹاپس انتہائی موزوں رہیں گے۔ علاوہ ازیں اب ان ٹائلز کی مدد سے تیارشدہ چند اشیاءبھی دستیاب ہیں جن میں خصوصی طور پر موم بتی اسٹینڈ ، دروازوں کا دستہ، جیولری باکس ،مگس نینیپکن ہولڈر، رنگ باول، ٹرے اور گلدان قابل ذکر ہیں۔ اسی لئے اگر آپ اپنے گھر کو منفر داور جدید تاثر دینا چاہتی ہیں تو فرش، دیواروں، فرنیچر یا دیگر اشیاءمیں Terazzo کا استعمال کر کے دیکھیں۔