shadab khan

بیٹنگ پلس پوائنٹ ہے لیکن باؤلنگ میرا ہتھیار ہے:شاداب خان

EjazNews

قومی کرکٹ ٹیم کےنائب کپتان شاداب خان کا کہناتھا کہ مکمل فٹ ہو چکا ہوں اورجیسے کیرئر کا آغاز کیا تھا ویسا ہی پرفارم کروں۔

قومی کرکٹ ٹیم کےنائب کپتان شاداب خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا۔جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز بہت اہم ہے۔ تمام کھلاڑی فارم میں ہیں اور اچھے ردھم میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2 پریکٹس سیشن بھی ہوئے ہیں جس سے فائدہ ہو گا۔ ون ڈے کرکٹ کافی عرصے سے ہم نہیں کھیلے۔شاداب خان نے کہا کہ ڈریسنگ روم کا ماحول بہت اچھا ہے اور کرکٹ کے علاوہ ہماری کوئی بات نہیں ہوتی۔ ہم لوگ نیگیٹو باتیں نہیں سوچتے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں ہر ٹیم برابر ہوتی ہے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔ زخمی ہونے کی وجہ سے پرفارمنس نیچے گئی۔نائب کپتان نے کہا کہ بیٹنگ پلس پوائنٹ ہے لیکن باؤلنگ میرا ہتھیار ہے۔ امید ہے کہ جیسے کیرئر کا آغاز کیا ویسا ہی پرفارم کروں۔انہوں نے کہا کہ مکمل فٹ ہو چکا ہوں اور باؤلنگ میں ویسا ہی نظر آؤں گا۔ مصباح اور یونس بھائی میرے ساتھ بیٹنگ پر کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  انڈین ٹیم نے 1988ءکے بعد برسبین میں فتح حاصل کرلی

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کےدورہ ساؤتھ افریقہ کے حوالےسے قومی ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ سکواڈ کی تیسری کورونا وائرس ٹیسٹنگ ہوگئی ۔کھلاڑیوں اور سپورٹنگ سٹاف کے ہوٹل میں کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔قومی سکواڈ کی ساؤتھ افریقہ روانگی سے قبل چوتھی اور آخری ٹیسٹنگ 24 مارچ کو ہوگی۔

قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے ۔قومی سکواڈ کے کھلاڑیوں نے قذافی سٹیڈیم میں 50اوورز پر مشتمل پریکٹس میچ کھیلا،جبکہ قومی سکواڈ 26 مارچ کو خصوصی پرواز پر جنوبی افریقہ روانہ ہوگا۔