afhanistan

افغانستان میں دیرپا اور نتیجہ خیز حل ہی سب کے مفاد میں ہوگا:ترجمان دفتر خارجہ

EjazNews

ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کو کشمیر پالیسی کے تناظر میں دیکھتے ہیں،کشمیر پر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں، اب بھارت کو مذاکرات کے لئے مناسب ماحول قائم کرنا ہوگا۔ اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ بھارت سے بامقصد مذاکرات کا حامی رہا ہے، بات چیت سے ہی مسائل حل ہونے چاہئیں، وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ مسائل کے حل کے لیےبھارت پہلا قدم اٹھائے پاکستان دو قدم آگے بڑھے گا، کرتار پور راہداری اور ابھی نندن کی رہائی پاکستانی پالیسی کا مظہر ہے۔ اب بھارت کو مذاکرات کے لئے مناسب ماحول قائم کرنا ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی کشمیر پر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں، کشمیر پالیسی کے تناظر میں بھارت کے ساتھ تعلقات کو دیکھتے ہیں، پاکستان امن کا خواہاں ہے اور اس کی خاطر پاکستان نے ہمیشہ متعدد اقدامات اٹھائے، خطے میں امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں، لیکن مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے مابین تنازعہ کا باعث ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  مسلم لیگی ایم پی اے میاں نوید احاطہ عدالت سے کیوں گرفتار ہوئے؟

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فورسزنے 4 کشمیریوں کو شہید کیا، بیگناہ کشمیریوں کو شوپیاں، بیج بہاڑہ اور سوپور علاقوں میں شہید کیا گیا۔ سال2021 میں بھارتی قابض فوج کی جانب سے 14 بیگناہ کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جاچکا ہے۔پاکستان عالمی برادری سے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل عام کی فوری اورشفاف عالمی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔کشمیری اس وقت محصور اور قیادت پابند سلاسل ہے، بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، امریکی سینیٹر نے بھارتی دفاعی سیکرٹری کو خط لکھا، امریکی سینیٹر کا یہ اقدام مثبت ہے، امریکا سمیت پوری عالمی برادری کو بھارت پر دباؤ بڑھانا چاہیئے کہ بھارت عالمی قوانین کی پاسداری کرے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت جغرافیائی تبدیلی ختم کرکے مظالم بند کرے اور انسانی حقوق کی عمل داری قائم کرے۔مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ خوشحال اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کا قیام چاہتا ہے، اور اس کے لئے اہم کردار ادا کررہا ہے، گزشتہ سال افغان امن عمل کے لئے انتہائی مثبت رہا، گزشتہ سال کے ثمرات کو آگے لے کر چلنا ہوگا، افغانستان میں دیرپا اور نتیجہ خیز حل ہی سب کے مفاد میں ہوگا، ماسکو میں افغان امن عمل کا اجلاس ہورہا ہے، جس میں امریکا، روس، قطر افغانستان اور پاکستان شرکت کررہے ہیں، پاکستان کی نمائندگی خصوصی نمائندہ محمد صادق کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ہم آئی ایم ایف پروگرام سے نکلیں گے نہیں تاہم اس کے طریقہ کار کو تبدیل کریں گے:وزیر خزانہ

ان کا کہناتھا پاکستان سمیت تمام سٹیک ہولڈرز افغانستان میں تشدد کا خاتمہ اور سیز فائر چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاک بھارت ہاٹ لائن پر ڈی جی ایم اوز کا معمول کا رابطہ ہے، سیز فائر لائن معاہدے پر عمل درآمد کشمیریوں کی جان اور بقا ہی اس کا مقصد ہے، انڈس واٹر کمیشن کی دو سال سے میٹنگ نہیں ، ہمارا وفد جلد بھارت جاکر پانی کے ایشوز اور نئے منصوبوں پر بات کرے گا۔انڈس واٹر کمیشن اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستانی وفد 30 مارچ کو بھارت جائیگا۔ انڈس واٹر کمشنر سید مہر علیشاہ قیادت کرینگے،بھارت کےدو ڈیموں اور مغربی دریاؤں کے منصوبوں پر تحفظات ہیں،امریکی سینیٹر کا خط مثبت اقدام ہے۔