kuwait

کویت کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے آیا ہوں:کویتی وزیر خارجہ

EjazNews

دفتر خارجہ میں کویت کے وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد نصر المحمد الصباح کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی ہے۔دونوں ممالک نے مستقبل کے لیے روڈ میپ اور اہداف طے کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویزہ امور میں بھی پیش رفت ہوئی ہے۔ہم بہت سے شعبوں میں ایک دوسرے کی امداد کریں گے۔

کویت کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کورونا کے باعث نہ صرف کویت بلکہ دنیا بھر میں خوراک کے تحفظ کو خطرہ درپیش ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تحفظ خوراک پر تعاون کی بات کی ہے۔

کویت کے وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد نصر المحمد الصباح نے کہا کہ ہمارے پاکستان سے گہرے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کویت کی اعلیٰ قیادت نے ویزہ امور پر سنجیدگی سے غور کرنے اوراس کے حل کی سنجیدہ کوششوں کی یقین دہانی کرائی ہے۔ کویت کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے آیا ہوں۔ خطے میں پاکستان کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہیں۔پاکستان کے ساتھ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مشرق وسطی کی صورتحال پر کویت کے امیر کا پیغام بھی پاکستان کی اعلیٰ قیادت کوپہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  معیشت، جمہوریت ،آئین ،ختم نبوت کا عقیدہ بچانے کیلئے نکلے ہیں:مولانا فضل الرحمن