Baber_Azam

بابر اعظم کیس:عدالت نے ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

EjazNews

لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کےخلاف خاتون کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں حامزہ مختار نے الزام لگایا تھا کہ بابر اعظم کی ایما پر انہیں بلیک میل کیا جارہا اور دھکمیاں بھی دی جا رہی ہیں۔

سماعت کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے کی سائبر کرائم ونگ نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس میں بتایا گیا کہ حامزہ مختار نے دھمکانے بلیک میل کرنے نازیبا مسیجز بھیجنے کے الزام میں درخواست دی۔

ایف آئی اے نے رپورٹ میں بتایا کہ بابر اعظم بھی انکوائری میں شامل نہیں ہوئے اور ان کی جگہ ان کا بھائی فیصل اعظم پیش ہوا اور انہوں نے مہلت مانگی لیکن بابر اعظم مہلت کی معیاد ختم ہونے کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا اور درخواست بھی نمٹا دی۔

یہ بھی پڑھیں:  آئی پی ایل :دو کھلاڑیوں کا کورونا مثبت آگیا