mango_mozira

مینگو موز

EjazNews

اشیاء ووزن:
آم ایک کیوبز میںکاٹ کر فریج میں رکھ دیں تین عدد بڑے، لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ، چینی تین چوتھائی پیالی، فریش کریم پھینٹ لیںڈیڑھ پیالی، جیلاٹن پائوڈرتھوڑے سےنیم گرم پانی میںڈال کر مکس کرلیں ایک کھانے کا چمچ، انڈا،زردی الگ کرکے سفیدی پھینٹ لیںایک عدد اور پانی حسب ضرورت۔

ترکیب:
آم کاٹ کر چوپ کرلیں ۔ اور اُن میں ایک چمچ چینی اور لیموں کا رس ڈال کر مِکس کرکےفریج میں یخ ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ اب ایک پتیلی میں حسبِ ضرورت پانی اور چینی ڈال کر گاڑھاشیرہ بنائیں اورانڈے کی سفیدی مِکس کرکے اچھی طرح پھینٹ لیں۔ اس کے بعد ایک کُھلے منہ کے پیالے میں پانی اُبال کربہت احتیاط سے جیلاٹن والی پیالی اس میں رکھ کر پگھلا لیں۔ بعد ازاں، ایک باؤل میںچوپ کیے ہوئے آم ،پگھلاہوا جیلاٹن،کریم اور سفیدی کا آمیزہ ڈال کر احتیاط سے مِکس کرکے فریج میں رکھ دیں۔ سِرو کرنے سے قبل آم کے کیوبزسے سجا لیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کاک ٹیل کھیر