اواتار

دوبارہ ریلیز کے بعد اواتار نے تاریخ رقم کر دی

EjazNews

چین میں دوبارہ ریلیز ہونے کے بعد ہالی ووڈ فلم اواتار نے دوبارہ ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے۔
چین میں دوبارہ ریلیز ہونے کے بعد اواتار نے 2.8 بلین ڈالرز کا ریکارڈ بزنس کرکے سب کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

ڈائریکٹر جیمز کیمرون کی بنائی گئی اس فلم اواتار کے ایک دن میں 4 ملین ڈالرز کے ٹکٹ فروخت ہوئے۔ اواتار باکس آفس میں ریکارڈ بنانے کے قریب پہنچ گئی ہے۔

اس سے قبل ایوینجرز اینڈ گیم کی ریلیز نے دنیا کے دیگر ممالک میں 1.2 بلین ڈالرز کا ریکارڈ توڑ بزنس کیا تھا۔

باکس آفس پر ایک دہائی تک سب سے زیادہ کمانے والی فلم اواتار کو ہالی ووڈ کی ایڈونچرفلم ایوینجرز اینڈ گیم نے ریلیز کے ابتدائی دنوں میں بزنس کا نیا ریکارڈ قائم کر کے پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:   ارتغل (انگین التان) اب ایک نئے روپ میں دل جیتنے آرہے ہیں