covid1

اعتماد کی بحالی کیلئے صدر مملکت نے ویکسین لگوائی

EjazNews

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر مملکت کی جانب سے ویکسین لگانے کی ویڈیو جاری کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کورونا کی ویکسین لگوانے اسلام آباد میں کووڈ ویکسینیشن مرکز ترلائی پہنچے جہاں صدر مملکت اور ان کی اہلیہ ثمینہ عارف علوی کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی۔

صدر مملکت نے کہا کہ دنیا بھر میں اشرافیہ نے لائن توڑ کر ویکسین لگوائی، پاکستان میں عمر کے حساب سے اپنی باری پر ویکسین لگائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 1166 پر رجسٹریشن کروائی اور نمبر آنے پر ویکسین لگوائی، حکومت نے ویکسینیشن کا آسان اور بہترین نظام بنایا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ویکسین ملنے کے باوجود احتیاط جاری رکھیں، کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر ماسک پہننا، ہاتھ دھونا اور فاصلہ برقرار رکھنا جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی اپنانے سے معاشی نقصان کم ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:  مولانا عادل کی شہادت فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی بھارتی کوشش ہے

خیال رہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارتی آف پاکستان (ڈریپ) نے 5 مارچ کو چین کی تیار کردہ سائنوفارم کووڈ-19 ویکسین کے استعمال کی اجازت کے دو ماہ بعد 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو اسے لگانے کی بھی منظوری دے دی تھی۔