facebook

فیس بک کی نئی آفر ، ٹک ٹاکرز کیلئے نیا میدان کھول دیا

EjazNews

جی ہاں فیس بک کی خواہش ہے کہ صارفین اس سوشل میڈیا نیٹ ورک سے اضافی آمدنی حاصل کرسکیں اور اس کے لیے کچھ کرنے کی بجائے صرف ٹک ٹاک جیسی مختصر ویڈیوز کو بناکر پوسٹ کرنا ہوگا۔

دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا ویب سائٹ میں نئے اشتہاری پروگرام کو متعارف کرایا جارہا ہے جس سے فیس بک کریٹئیرز کے لیے آمدنی کے حصول کا ایک آسان ذریعہ ویڈیوز بن جائیں گی اور ایپ کو ٹک ٹاک کو ٹکر دینے میں مدد ملے گی۔

فیس بک کے مطابق ایک منٹ طویل ویڈیوز اور لائیو اسٹریم ایونٹس کے ساتھ ساتھ اشتہارات کے ذریعے آمدنی کا حصول ممکن ہوگا۔
فیس بک کے ایپ مونیٹائزیشن کے ڈائریکٹر یواو ارنسٹین کاکہنا ہےکہ کمپنی کی جانب سے مختصر اور لائیو ویڈیوز سے کمانے کا ذریعہ فراہم کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔

ٹک ٹاک میں کریٹئیرز کو ایپ کے کریٹئیرز فنڈ سے ویڈیو کے ویوز کے ذریعے کمانے کا موقع ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سافٹ وئیر سے علاج

اس فنڈ کا حصہ بننے کے لیے اپلائی کرنے پر 30 دن کے اندر کم از کم 10 ہزار فالوورز اور 10 ہزار منٹ ویوز کی شرائط کو پورا کرنا ضروری ہوگا۔

اس پروگرام سے ہر ایک ہزار ویوز پر صارف کو 2 سے 3 سینٹ آمدنی ہوتی ہے اور فنڈ کا حصہ بننے والے اکثر صارفین 200 سے 20 ہزار ڈالرز تک کمالیتے ہیں۔

اس کے مقابلے میں ابھی فیس بک کی اشتہاری مہم میں ہر ایک ہزار ویوز پر 8.75 ڈالرز ادا کیے جاتے ہیں، مگر کچھ کریٹئیرز سائٹ سے لاکھوں ڈالرز کماتے ہیں تو کچھ ایسے بھی ہیں جن کے ویوز تو لاکھوں میں ہوتے ہیں مگر آمدنی کچھ بھی نہیں۔

اس سے قبل فیس بک کے مونیٹائزیشن پروگرام کے لیے کم از کم 3 منٹ طویل ویڈیو کی ضرورت ہوتی تھی اور انوائیٹ اونلی لائیو ان اسٹریم اشتہارات کی اجازت تھی۔

مگر نئی اپ ڈیٹ کے بعد زیادہ صارفین فیس بک پر اپنی ویڈیوز سے کماسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  چین میں پلوں کو بھی خوبصورت بنانے کی مہم شروع

اس پروگرام کے لیے خود کو اہل ثابت کرنے کے لیے فیس بک صارف کے پیج پر کم از کم 10 ہزار فالوورز اور مجموعی طور پر 6 لاکھ منٹ ویڈیو ویوز گزشتہ 2 ماہ میں درکار ہوں گے، جبکہ کم از کم 5 لائیو ویڈیو یا اپ لوڈ کی جانے والی اسٹریمز بھی شرائط کا حصہ ہیں۔