shibli

پی ڈی ایم کی سیاسی تدفین ہوچکی ہے:وزیراطلاعات شبلی فراز

EjazNews

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجانے والوں کو شکست ہوئی ہے۔اگر قانون کی حکمرانی ہونی ہے تو آپ وزیراعظم عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں کیونکہ یہ ملک پیچھے جانے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دوسری مرتبہ ہے، پہلے وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ ملا اور آج ہمارے نامزد کردہ چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کو کامیابی ملی۔ آج پی ڈی ایم کی تدفین ہوگئی، پی ڈی ایم کی سیاست جو ذاتی مفادات کے اردگرد گھومتی تھی پاکستان کے عوام کے لیے نہیں، جو لانگ مارچ سے شروع ہوئی استعفوں کی بات ہوئی کچھ بھی نہ ہوا، دوبارہ سے انہوں نے لانگ مارچ اور استعفوں کی بات کی ہے۔

وزیراطلاعات کاکہنا تھا کہ عوام کرپشن روکنے کے لیے باہر نکلتے ہیں، عوام کرپشن بچانے کے لیے باہر نہیں نکلتے۔ یہ سبق جو پی ڈی ایم کو آج ملا ہے اور اس کی سیاسی تدفین ہونے والی ہے، ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان سمیت دوسرے کئی ممالک پر متحدہ عرب امارات نے پابندی عائد کردی

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں کہ ایسی تاریک قوتیں ، ایسی قوتیں جو ذاتی مفادات کے گرد گھومتی تھیں، آج اللہ تعالیٰ نے انہیں بے نقاب کردیا۔