Lasora_ka_achar

لسوڑے کا اچار

EjazNews

لسوڑے کے اچار کے اجزاء:
لسوڑے آدھا کلو، نمک حسب ذائقہ، کچلا ہوا لہسن دوکھانے کے چمچ، کٹی ہوئی لا ل مرچ ایک کھانے کا چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ، سفید زیرہ دو کھانے کے چمچ، کٹی ہوئی رائی دو چائے کے چمچ، سرکہ ایک پیالی، آئل دو سے ڈھائی پیالی۔

ترکیب:
لسوڑو ں کو ڈنڈی سمیت ابلتے ہوئے پانی میں پانچ منٹ ابال لیں، پھر پانی سے نکال کر چھلنی میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں۔ پھر اس کی ڈنڈی نکال کر لسوڑوں کو اچھی طرح خشک کرلیں۔
تمام مصالحوں کو سرکے کے ساتھ ملا کر اس میں لسوڑے شامل کر لیں۔ پھر اس میں آئل ڈال کر لکڑی کے صاف خشک چمچ سے اچھی طرح ملا لیں

پریزنٹیشن:
استعمال سے پہلے ہفتہ بھر دھوپ میں رکھیں اور نکالنے کے لئے صاف خشک چمچ استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  فلوریڈ اسیلڈ