spanish omelette

سپینش آملیٹ

EjazNews

اشیاء ووزن:
انڈے تین عدد، چکن(بریسٹ پیس)ایک عدد،آلو دو عدد، پیاز دو عدد، میدہ حسب ضرورت، نمک حسب ذائقہ، کالی مرچ (پسی ہوئی)ایک چائے کا چمچ، سرکہ ایک کھانے کا چمچ، سویا ساس ایک کھانے کا چمچ، موزریلا چیز(کدّوکش کرلیں)آدھی پیالی، ہری مرچ (باریک کاٹ لیں)دو عدد، ہرا دھنیا (پتے دھو کر کاٹ لیں)حسبِ ضرورت اور تیل۔

ترکیب:
آلو اور پیاز کاٹ کر باریک چوپ کرلیں۔پھر ایک پین میں تیل گرم کرکے چوپ کیا ہوا آمیزہ ہلکا سا فرائی کرکے اس میں نمک اور آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ چھڑک کر ہلکی آنچ پر ڈھک کر اتنی دیر پکنے دیں کہ آلو گل جائیں۔ اب ایک باؤل میں چکن کے پارچے کاٹ کر اس میں نمک، سرکہ اور سویا ساس ڈال کر20منٹ کے لیے رکھ دیں۔اس دوران انڈے پھینٹ کر اس میں نمک اور کالی مرچ شامل کریں اور چوپ کیا ہوا آمیزہ ، ہری مرچیں اور ہرا دھنیا شامل کرکے رکھ دیں۔اب پین میں تیل گرم کرکے چکن کے پارچے ہلکا سا میدہ چھڑک کر فرائی کرکے الگ رکھ دیں۔پھرایک الگ پین میں تیل گرم کرکے پھینٹے ہوئے انڈوں کا آدھا آمیزہ پھیلا کر درمیانی آنچ پر فرائی کرلیں، جب آملیٹ ہلکا سا سنہری ہونے لگے، تو اس میں چکن اور چیز ڈالیں۔ اوپر سے انڈوں کا باقی آمیزہ پھیلا کرڈھکن سے ڈھک کر اچھی طرح پکنے دیں۔جب آملیٹ کی ایک سائیڈ سنہری ہوجائے تو پلٹ کر دوسری طرف سےبھی پکا کرپلیٹ میں نکال لیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹماٹروں سے گھر پر جیلی تیارکیجئے