Gujranwala

گوجرانوالہ میں نجی ہائوسنگ سکیم کے سکیورٹی گارڈز نے مظاہرین پر گولیاں چلا دیں

EjazNews

گوجرانوالہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان کی جانب سے اراضی کے عوض رقم نہ دینے پر لوگوں نے احتجاج کیا تھا اس دوران سوسائٹی کے سکیورٹی عملے اور مظاہرین کا آپس میں تصادم ہوا جو پر تشدد صورتحال اختیار کر گیا۔

مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے پتھراؤ کیا جس پر سکیورٹی عملے کی جانب سے لاٹھی چارج اور فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 ہلاکتیں ہوئیں اور 10 افراد زخمی ہو ئے جس میں معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے روانہ کردیا گیا۔

بعدازاں واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر جائے وقوع پر پہنچی اور صورتحال کو قابو میں کیا جبکہ سوسائٹی مالکان احمد اوجلہ اور وقاص اوجلہ سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  سکول کھل چکے ہیں ، ا یس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ

قائم مقام ریجنل پولیس افسر (آر پی او) اور سی پی او سرفراز احمد فلکی اور قائم مقام کمشنر سہیل اشرف نے احتجاجی مظاہرین نے مذاکرات کیے جس کے بعد نعشوں کو سول ہسپتال منتقل کر کے سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا۔

تاہم افسران کے جانے کے بعد مظاہرین نے دوبارہ جی ٹی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک کرکے احتجاج شروع کر دیا۔