zeba-bagum

زیبا بیگم کی صحت کیلئے داماد کی دعا کی اپیل

EjazNews

اداکار محمد علی کے ہمراہ انہوں نے 50 سے زائد فلموں میں کام کر کے ایک منفرد ریکارڈ قائم کیا۔ زیبا کو 4 نگار ایوارڈ اور الیاس رشیدی گولڈ میڈل کے علاوہ دیگر اعزازات سے بھی نوازا گیا ۔

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی زیبا نے اپنے فلمی کیرئیر میں لازوال فلمیں بھی دی ہیں۔

زیبا بیگم کے داماد نے طبیعت ناساز ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

ماضی کے ہر دلعزیز جوڑی میں علی ،زیب کے نام سے مشہور تھی۔ اداکار علی پہلے ہی وفات پاچکے ہیں ان کی اہلیہ اداکارہ زیبا بیگم کو علاج کیلئے لاہور سے اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے۔

ماضی کی معروف اداکارہ لاہور کے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج تھیں۔ زیبا بیگم دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں ہر دل عزیز دو فنکاروں کی جشن آزادی کی مبارکبادیں