shaheenafridi

کیا شاہدآفریدی کی بیٹی کا رشتہ شاہین شاہ آفریدی سے ہو چکا ہے؟

EjazNews

مقبول کرکٹر شاہد آفریدی نے نادیہ شاہد سے 21 اکتوبر 2000 کو شادی کی تھی۔شاہد اور نادیہ آفریدی کی 5 بیٹیاں ہیں، ان کے ہاں گزشتہ برس فروری میں ہی پانچویں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے عروہ رکھا تھا۔ان کی پہلی چار بیٹیوں کے نام اقصیٰ، عنشہ، اجوا اور اسمارہ ہیں اور ان میں سے 2 بیٹیوں کی عمر 15 سال سے زائد ہے۔

عام طور پر شاہد آفریدی اپنی ذاتی زندگی یا خاندان سے متعلق زیادہ چیزیں سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتے تاہم ان کی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر یا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں جب کہ ان کی بیٹیاں بھی ٹی وی کے بعض پروگرامات میں شرکت کرتی رہتی ہیں۔

دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی کی عمر 20 برس ہے اور انہوں نے اپریل 2018 میں پاکستان کے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔شاہین شاہ آفریدی نے دسمبر 2018 میں قومی ٹیم کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، وہ اپنی متاثر کن باولنگ کی وجہ سے کافی مقبول ہیں۔حال ہی میں شاہین شاہ آفریدی نے 100 ٹی 20 وکٹس لینے والے پہلے کم عمر باؤلر بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ایس ایل میں کس ٹیم کی کیا کارکردگی رہی

سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ شاہد آفریدی کی بیٹی کی منگنی، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی سے ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کرنے کے بعد سے کہا جارہا تھا کہ دونوں کی منگنی انجام پاچکی ہے۔

ان افواہوں پر جہاں صارفین کی جانب سے حیرت کا اظہار کیا جارہا تھا جبکہ کچھ کی جانب سے جھوٹا قرار دیا جارہا تھا۔
سوشل میڈیا پر چہ مگوئیوں کے بعد صحافی احتشام الحق نے ٹوئٹ میں کہا کہ دونوں خاندانوں کی اجازت سے میں شاہیں شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی کی منگنی کی افواہوں سے متعلق وضاحت کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’’رشتہ قبول کیا جاچکا ہے‘‘، یہ خیال کیا جارہا ہے کہ شاہد آفریدی کی بیٹی کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد 2 سال میں باضابطہ طور پر ان کی منگنی کردی جائے گی۔

شاہد آفریدی کے خاندان کی جانب سے بیٹی کا رشتہ قبول کرلیا گیا ہے اور جلد دونوں کی منگنی کی رسم بھی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:  T20ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے سکواڈ کا اعلان کر دیا

دوسری جانب شاہد آفریدی کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ شاہد آفریدی کی بیٹی کی تعلیم ابھی مکمل نہیں ہوئی اس لیے ابھی باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ شاہد آفریدی کی بیٹی کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد آئندہ 2 برس کے عرصے میں منگنی کا امکان ہے۔تاہم ابھی تک شاہد آفریدی کی جانب سے بیٹی کی منگنی سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔