youtube

دنیا میں سب سے زیادہ کون سے یوٹیوب چینل دیکھے جارہے ہیں؟

EjazNews

یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے چینلز میں میوزک اور تفریح کے چینلز سرفہرست ہیں۔ فروری 2021 تک انڈیا کی میوزک کمپنی ٹی سیریز 172 ملین سبسسکرائبرز کے ساتھ اس فہرست میں پہلے نمبر پر رہی۔

سویڈش یوٹیوبر فیلکس کیجلبرگ کا PewDiePie کامیڈی چینل 109 ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر آیا ہے۔ یہ مسلسل پانچ سال تک لسٹ میں سب سے اوپر رہا۔
PewDiePie اور انڈین چینل ٹی سیریز میں مقابلہ 2018 میں دیکھنے میں آیا۔ سویڈش یوٹیوبر جنہوں نے گذشتہ برسوں میں اپنی برتری برقرار رکھی، مزید فالوورز حاصل کرنے کے لیے مزاحیہ سیریزبیچ لاسگنا شروع کی ہے، جسے 282 ملین افراد نے دیکھا۔

2019 میں سوبل لیگ میں مہنگی نشستیں خریدیں تاکہ مزید دیکھنے والوں میں اضافہ ہو۔

انڈین میوزک کمپنی ٹی سیریز کا آغاز 2007 میں درجنوں چینلز کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔ اس کمپنی کے یوٹیوب چینل پر بالی وڈ کے مشہور موسیقاروں اور انڈین فلموں کے گلوکاروں کے گانے دکھائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کرونا وائرس :برطانوی تاریخ میں پہلی بار ہونے والا واقعہ

چینل نے حال ہی میں لاک ڈاون اور کرونا وائرس کے بحران کے دوران زیادہ سے زیادہ سبسکرائبرز کو اپنے پلیٹ فارم پر لانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں جن میں بچوں کے لیے مواد کو فائدہ مند بنانا اور بلاگز کا جائزہ لینا شامل ہے۔