rich_man

دنیا کے ایک ہزار ارب پتی کس ملک میں رہتے ہیں؟

EjazNews

عالمی میگزین ہورن کی جانب سے جاری کردہ نئی فہرست کے مطابق چین میں اس وقت 1058 افراد ایسے ہیں جن کی دولت ایک ارب امریکی ڈالرز سے زائد ہے۔

میگزین رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگ کے باوجود چین میں ارب پتی افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ چین نے ارب پتی افراد کے مقابلے میں امریکہ، بھارت اور جرمنی سمیت دیگر تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اعداد و شمار کے مطابق چین میں ایک سال کے دوران ارب پتی افراد کی تعداد میں 259 اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ ارب پتی افراد کی دولت میں 3500 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

عالمی سطح پر موجودہ سال کی جاری کردہ نئی فہرست کے مطابق 412 نئے ارب پتی افراد کا اندراج کیا گیا ہے۔ ان افراد کے اندراج کے بعد دنیا میں ارب پتی افراد کی کی کل تعداد 3 ہزار 22 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  دنیا کا پہلا روبوٹ آرٹسٹ