palak

چکن پالک کیش

EjazNews

اشیاء ووزن:
چکن دو سو گرام، نمک حسب ذائقہ، لہسن دو سے تین جوئے، پیاز ایک عدد،پالک آدھا کلو، مشرومز چھ سے آٹھ عدد، کاٹج چیز ایک پیالی، چیڈر چیز آدھی پیالی، پارمیسان چیز چار کھانے کے چمچ، انڈے پانچ عدد، کالی مر چ کٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ، سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ، فریش کریم ایک پیالی، آئل چار کھانے کے چمچ

ترکیب:
پالک کو صاف دھو کر باریک چوپ کر لیں، بغیر ہڈی کے چکن کو کچھ دیر فریزر میں رکھ کر باریک اسٹرپس میں کاٹ لیں۔
فرائینگ پین میں دو کھانے کے چمچ آئل میں چوپ کی ہوئی پیاز کو ہلکی سی نرم ہونے تک فرائی کریں پھر اس میں چوپ کیا ہوا لہسن، نمک، چکن اور سفید مرچ ڈالیں۔ تین سے چار منٹ فرائ یکر کے اس میں پالک شامل کر دیں ۔ تیز آنچ پر پالک کا پانی خشک کر کے چولہے سے اتارلیں۔
انڈوں کو پھینٹ کر اس میں نمک اور کالی مرچ ڈالیں، پھر اس میں ٹھنڈا کیا ہوا چکن کا مکسچر ڈالیں۔ مشرومز کی سلائسز ،چیڈر چیز اور چورا کیا ہواکاٹج چیز ڈا ل کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پائن ایپل پرانز تیری یاکی

پائی پین میں آئل اور پارمیسان چیز ملا کر تہہ میں لگا دیں اورتیار کئے ہوئے مکسچر میں فریش کریم شامل کر کے اس میں ڈال دیں۔
پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں 180Cپر چالیس سے پینتالیس منٹ تک بیک کر کے نکال لیں۔

پریزنٹیشن:
کیش کی سلائسز کاٹ کر گرم یا ٹھنڈا دونوں طرح پیش کیا جاسکتا ہے۔
اس کی تیار میں آپ کا آدھا گھنٹہ لگے گا جبکہ بیکنگ کیلئے چالیس سے پنتالیس منٹ ہوں گے ۔ جبکہ یہ چار سے پانچ افراد کیلئے کافی ہے۔