school Opening

یکم مارچ سے تمام سکول پہلے کی طرح کھلیں گے

EjazNews

وزیر تعلیم نے اعلان کیا ہےکہ یکم مارچ سے تمام سکولز 5 دن کی کلاسز کے معمول پر واپس آجائیں گے، کچھ بڑے شہروں میں سکولوں پر کلاسز کو چھوٹے گروہوں میں تقسیم کرنے کی پابندی 28 فروری تک تھی۔

انہوں نے لکھا کہ یہ اعلان ان تمام تعلیمی اداروں پر لاگو ہوتا ہے جہاں پابندیاں نافذ تھیں۔ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم معمول کی طرف واپس آرہے ہیں۔

اپنی ایک اور ٹوئٹ میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی اداروں میں کرونا ایس او پیز جیسے سماجی فاصلے، ماسکپہننے اور ہاتھوں کو دھونے کی سہولت کو یقینی بنانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:  حکومتی اعداد و شمار جعلی ہیں:میاں شہباز شریف (قائد حزب اختلاف)