corona vacine

کرونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

EjazNews

نورخان ایئربیس پر ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچنے کے وقت وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان موجود تھے۔
اس حوالے سے انہوں نے ایک ٹوئٹ بھی کی جس میں لکھا کہ الحمد اللہ ہمیں سائنوفام ویکسین کا پہلا بیچ ملا ہے! اس کے لیے انتھک محنت کرنے والے ہر شخص کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ کووڈ کا مقابلہ کرنے میں این سی او سی اور صوبوں نے اہم کردار ادا کیا۔ میں اپنے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو ان کی کاوشوں کے لئے سلام پیش کرتا ہوں، ویکسین سب سے پہلے انہیں لگے گی۔

چین سے ویکسین کی آمد پر ایک بیان میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری اس حوالے سے دسمبر اور جنوری میں چینی وزیر خارجہ وانگ ڑی کے ساتھ ساتھ گفتگو ہوئی تھی جس کے دوران میں نے انہیں پاکستان کی ضرورت سے آگاہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  صحافی مطیع اللہ جان کے اغواء کا سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا

شاہ محمود قریشی کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی نوعیت کو سامنے رکھتے ہوئے سب سے پہلی ویکسین کھیپ پاکستان کو ارسال کرنا چاہتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چین کی حکومت کے بے حد شکر گزار ہیں، مجھے بے حد خوشی ہے کہ ہمارے دیرینہ اور گہرے دوست چین نے ایک دفعہ پھر ہمیں ترجیحی بنیادوں پر پانچ لاکھ ویکسین ڈوزز کا تحفہ بھیجا ہے۔