thai_rice

تھائی رائس

EjazNews

اشیاء ووزن:
چکن ایک کلو(بون لیس)،چاول دو کپ (اُبلے ہوئے)، اسپیگٹیزایک پیکٹ (اُبال لیں) ، انڈےتین عدد(اُبال کر گول سلائس کاٹ لیں) ، لہسن ایک چائے کا چمچ(پسا ہوا)، سیاہ مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ،لال مرچ ایک چائے کا چمچ(کُٹی ہوئی)،نمک حسب ذائقہ،ٹماٹردو عدد،(باریک کاٹ لیں)ہری پیازایک عدد(باریک کاٹ لیں)،شملہ مرچ ایک عدد(لمبائی میں کاٹ لیں)،گاجرایک عدد (لمبائی میں سلائسز کاٹ لیں)،بند گوبھی ایک عدد(باریک کاٹ لیں)،فریش کریم چار چائے کے چمچ،سویا ساس ایک کھانے کا چمچ،چلی ساس ایک کھانے کا چمچ،ٹماٹو کیچپ دو چائے کے چمچ،مایونیز دو چائے کے چمچ اورفرینچ فرائز حسب ضرورت۔

ترکیب:
ایک پتیلی میں تیل گرم کرکے اس میں چکن ڈال کر بھون لیں۔ اب اس میں نمک، لہسن، لال مرچ اور ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں۔جب ٹماٹروں کا پانی خشک ہو جائے، تو کالی مرچ، سویا ساس، چلی ساس اور ٹماٹو کیچپ ڈال کر بھونیں اور چولھا بند کردیں۔اس کے بعد تمام سبزیوں کو ایک الگ فرائنگ پین میں حسبِ ضرورت تیل گرم کرکے فرائی کریں اور اسپیگیٹیز میں نمک ڈال کر ابال کے ان میں مایونیز اور فریش کریم اچھی طرح مِکس کردیں۔ اب سب سے پہلے ایک بڑی ڈش میں چاول کی تہہ لگائیں، پھر اس کے اوپر چکن کا آمیزہ ڈال کر سبزیوں کی تہہ لگادیں اور آخر میں اسپیگیٹیز اور فرینچ فرائزسے سجاوٹ کردیں۔چاہیں تو معمولی سے تیل میں لہسن فرائی کرکے اس کا بگھار لگادیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ملبار چیمی کری

پریزنٹیشن: اس کی تیاری میں آپ کے بیس سے تیس منٹ لگیں گے جبکہ چالیس سے پنتالیس منٹ اس کو پکانے میں لگیں گے۔