pak_vs_southafriqa

جنوبی افریقہ کیخلاف 20رکنی سکواڈ کا اعلان

EjazNews

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کے 20 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد وسیم نے سکواڈ کا اعلان کیا۔
اوپنر شان مسعود، امام الحق، نسیم شاہ، شاداب خان، محمد عباس، حارث سہیل اور ظفر گوہر کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

عابد علی (اوپنر)، عبداللہ شفیق (اوپنر)، عمران بٹ (اوپنر)، مڈل آرڈر میں بابر اعظم (کپتان)، اظہر علی اور فواد عالم کو شامل کیا گیا ہے۔
مڈل آرڈر بلے بازوں میں کامران غلام، سلمان علی آغاز اور سعود شکیل کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

آل راونڈرز میں فہیم اشرف اور محمد نواز جبکہ محمد رضوان اور سرفراز احمد وکٹ کیپر ہوں گے۔
فاسٹ باﺅلرز میں حارث روف، شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ تابش خان کو بھی موقع دیا گیا ہے جبکہ حسن علی کی بھی قومی سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 جنوری سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے دونوں ٹیمیں 4فروری سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:  پہلا ٹی ٹونٹی پاکستانی ٹیم نے جیت لیا، انگلینڈ کو شکست