Jeddah Saudi Arabia

اللہ تعالیٰ ہی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اورزمین میں

EjazNews

(سورة البقرة ۲)
۱۰۷۔ کیا نہیں جانتے تم کو یقینا اللہ ہی ہے جس کو سزا وار ہے بادشاہی آسمانوں کی اورزمین کی اور نہیں ہے تمہارا اللہ کے سوا کوئی دوست اور نہ کوئی مددگار۔
۱۱۵۔ اور اللہ ہی کا ہے مشرق بھی اور مغرب بھی ، سو جس طرح بھی تم رخ کرو اسی طرف ہے، رخ اللہ کا ۔ بیشک اللہ بڑی وسعت والا اور سب کچھ جاننے والا ہے۔
۱۱۶۔ اور انہوں نے کہا کہ رکھتا اللہ اولاد پاک ہے اللہ (ان باتوں سے)حقیقت یہ ہے کہ اسی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں سبھی ہیں اس کے مطیع فرمان۔
۱۴۲۔ ضرور کہیں گے بیوقوف لوگ کہ کس چیز نے پھیر دیا ہے مسلمانوں (کے رخ) کو ان کے اس قبلے سے کہ تھے (پہلے) یہ جس پر۔ کہو (اے نبیﷺ) اللہ تعالیٰ ہی کا ہے مشرق اور مغرب چلاتا ہے وہ جسے چاہتا ہے سیدھے راستے پر۔
۲۵۵۔ اللہ کہ نہیں ہے کوئی معبود سوائے اس کے زندہ جاوید ہے، پوری کائنات کو سنبھالے ہوئے ہے۔ نہیںآتی اس کو اونگھ اور نہ نیند۔ اسی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں۔
۲۸۴۔ اللہ ہی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں اور خود ظاہر کرو تم جو تمہارے دلوں میں ہے یا چھپاﺅ ہر حال حساب لے لے گا تم سے اس کا اللہ۔ پھر بخشش دے گا جسے چاہے اور سزا دے جسے چاہے اور اللہ ہرچیز پر قدرت رکھتا ہے۔

(سورة آل عمران ۳)
۱۰۹۔ اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں اور اللہ کے حضور پیش ہوتے ہیں سب معاملات۔
۱۲۹۔ اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں ۔ بخش دے جسے چاہے اورعذا ب دے جسے چاہے۔ اور اللہ تو ہے ہی بڑا معاف کرنے والا بہت رحم کرنے والا۔
۱۸۰۔ اور ہرگز نہ گمان کریں وہ لوگ جو بخل کرتے ہیں اس کے دینے میں جو عطا کیا ہے ان کواللہ نے اپنے فضل سے کہ یہ (بخل )بہتر ہے ان کے حق میں بلکہ یہ بہت برا ہے اس کے لئے، ضرور طوق بنا کر ڈالا جائے گا ان کی گردنوں میں اس چیز کا جس کے دینے میں بخل کرتے تھے قیامت کے دن اور اللہ کے لئے ہے میراث آسمانوں کی اور زمین کی اور اللہ ہر اس بات سے جو تم کرتے ہو پوری طرح باخبر ہے۔
۱۸۹۔ اللہ ہی کے لئے ہے حکومت آسمانوں کی اور زمین کی اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  جنگ بدر میں شریک صحابہ کرامؓ (حصہ ہفتم)

(سورة النساء۴)
۱۲۶۔ اور اللہ تعالیٰ ہی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں اور ہے اللہ تعالیٰ ہر چیز کو پوری طرح جاننے والا ۔
۱۳۱۔ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اللہ تعالیٰ ہی کا ہے اور ہم نے انہیں جنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی اور تمہیں تاکید کی ہے کہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور اگر تم کفر کرو گے تو جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اللہ تعالیٰ ہی کا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ بے نیاز اور سزا وار حمد ہے۔
۱۳۲۔ اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اللہ تعالیٰ ہی کا ہے اور اللہ تعالیٰ کا کار ساز ہونا کافی ہے۔
۱۷۰۔ اے لوگو ! رسول (ﷺ) تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے حق لے کر آگیا ہے پس ایمان لے آﺅ ، تمہارے لئے بہتر ہوگا اور اگر تم انکار کر دو گے تو آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ تعالیٰ ہی کا ہے اور اللہ تعالیٰ علم والا ، حکمت والا ہے۔
۱۷۱۔ اللہ تعالیٰ تو صرف ایک ہی ہے وہ اس بات سے پاک ہے کہ اس کا کوئی بیٹا ہو۔ جو کچھ آسمانوں میں ہے او جو کچھ زمین میں ہے اسی کا ہے اور اللہ تعالیٰ کاکار ساز ہونا کافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اسلام فضول خرچی سے روکتا ہے

(سورة المائدة۵)
۱۷۔ اورآسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب پر بادشاہت اللہ ہی کی ہے وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور اللہ ہر شے پر قادر ہے۔
۱۸۔ اور آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب پر بادشاہت اللہ ہی کی ہے اور اسی کی طرف واپسی ہوگی۔
۴۰۔ کیا تو نہیں جانتا کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کی ہے۔ وہ جسے چاہتا ہے عذاب دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے بخش دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ ہر شے پر قادرہے۔
۱۲۰۔ آسمانوں اور زمین پر اور جو کچھ ان میں ہے ان پر بادشاہت اللہ ہی کی ہے اور وہ ہر شے پر قادر ہے۔

(سوة الانعام ۶)
۱۲۔ کہو آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے کس کا ہے ؟ کہو اللہ تعالیٰ کا ہے۔ اس نے اپنے اوپر رحم کرنا لازم کر رکھا ہے۔
۱۳۔ تمہیں روز قیامت کو جس میں کوئی شک نہیں ضرور جمع کرے گا۔ جو لوگ اپنا نقصان کرتے ہیں سو وہ نہیں مانتے۔ اور جو بھی رات اور دن میں بستا ہے اسی کا ہے۔ اور وہ سننے والا ، جاننے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے اپنا برگزیدہ بناتا ہے

(سورةالاعراف۷)
۱۵۸۔ کہہ دیجئے! اے لوگو میں تم سب کی طرف اللہ تعالیٰ کا رسول ہوں۔ اس کا جس کی بادشاہت آسمانوں اور زمین پر ہے۔ جس کے سوا کوئی خدا نہیں جو زندہ کرتا اور مارتا ہے۔ پس تم اللہ تعالیٰ اور اس کے بے پڑھے نبی رسول پر جو اللہ تعالیٰ اور اس کی باتوں پر ایمان رکھتا ہے ایمان لاﺅ اور اس کی پیروی کروتاکہ ہدایت پاﺅ۔

(سورة التوبہ ۹)
۱۱۶۔آسمانوں اورزمین کی بادشاہت اللہ تعالیٰ ہی کی ہے۔ وہ زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے سوا تمہارا کوئی دوست اور مددگار نہیں۔

(سورة یونس۱۰)
۵۵۔ خبر دار !آسمانوںاور زمین میں جو کچھ ہے اللہ تعالیٰ ہی کا ہے ۔ خبردا ر! اللہ تعالیٰ کا وعدہ سچا ہے مگر ان میں اکثر نہیں جانتے۔ وہی زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے اور اسی کی طرف تم واپس کئے جاﺅ گے۔
۶۶۔ سنو ! جوکوئی بھی آسمانوں میں ہے اور جوکوئی بھی زمین پر ہے اللہ تعالیٰ کا ہے اور جو لوگ اللہ تعالیٰ کے سوا شریکوں کو پکارتے ہیں وہ کس چیز کی پیروی کرتے ہیں وہ صرف وہم و گمان کی پیروی کرتے ہیں او روہ صرف اٹکلیں دوڑاتے ہیں۔
۶۸۔ وہ کہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے بیٹا بنا رکھا ہے وہ پاک ہے۔ وہ بے نیاز ہے۔ اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے۔ تمہارے پاس اس بات کی کوئی سند نہیں۔کیا تم اللہ تعالیٰ کے بارے میں ایسی باتیں کرتے ہو جو تم نہیں جانتے۔