psl6

کیا پی ایس ایل کا سیزن 6محدود شائقین کے ساتھ ہوگا؟

EjazNews

پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے میچز محدود شائقین کے ساتھ کرانے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے تاہم حتمی فیصلہ حکومت کی اجازت سے مشروط ہو گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کرونا وبا کی صورتحال اور اس کے اثرات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرکٹ اور عوام کے وسیع تر مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

پی ایس ایل سیزن 6 کے لیے کھلاڑیوں پر مشتمل پلاٹینیم کٹیگری کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل، ساؤتھ افریقہ کے ڈیوڈ ملر اور افغان کرکٹر راشد خان پی ایس ایل 2021 کے پلاٹینم روسٹر میں شامل ہیں۔

انگلشن اوپنر بلے باز ڈیوڈ ملان، ویسٹ انڈیز کے سٹار آل راؤنڈر ڈین براوو، آسٹریلین کرکٹر کرس لین، انگلش کرکٹر ایلیکس ہیلز، جنوبی افریقہ کے مورنے مورکل، افغانستان کے محمد نبی، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر، جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین، انگلینڈ کے ٹام بنٹن اور کرس جارڈن بھی پلاٹینیم کٹیگری کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  جیتنے والی بھارتی اتھلیٹ اور پاکستانی اتھلیٹ میں ٹریننگ کا کیا فرق تھا؟

پی ایس ایل 2021 کی ڈرافٹنگ 10 جنوری کو لاہور میں ہو گی۔