NZ-vs-Pak

ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کی ٹیم 431 رنز پر آؤٹ

EjazNews

قومی کرکٹ ٹیم نے میزبان ٹیم کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی پُراعتماد ہیں، اچھاک ھیل پیش کریں گے، ٹاس سے قبل ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کرائی گئی تھی۔

نیوزی لینڈ کے ترنگا شہر میں کھیلے جارہے پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ جاری ہے۔ ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 431 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستانی باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے 4 اور یاسر شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عباس، نسیم شاہ اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کین ولیمسن 129 رنز اور بے جے واٹلنگ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

یہ بھی پڑھیں:  افغانستان سے خواتین فٹبالر ز کی لاہور آمد، سفری دستاویز سمیت آئی ہیں