pm to pm

مہاتیر محمد پاکستان پہنچ گئے

EjazNews

مہاتیر محمد پاکستان پہنچ گئے ہیں ، وزیراعظم عمران خان کے ساتھ شاہ محمود قریشی اور خسرو بختیار بھی مہاتیر محمد کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا دورہ تین دن پر مشمل ہے جس میں اہم معاہدے طے پائیں گے۔ وزیراعظم ہائوس میں ڈاکٹر مہاتیر محمد کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا جبکہ وہ وزیر اعظم ہائوس میں پودا بھی لگائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان اور مہاتیر محمد کی ون ٹو ون ملاقات بھی ہوگی اور وفود کے سطح پر بھی ملاقات ہوگی۔22مارچ کو وزیراعظم اپنے ہم منصب کو عشائیہ بھی دیں گے۔23مارچ یوم پاکستان کی تقریب میں وہ بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورئہ ملائیشیا کے دوران مہاتیر محمد کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج اہم پیش رفت کی توقع

اپنا تبصرہ بھیجیں