mexico

میکسیکو: یہ دنیا کا بے حد دلچسپ ثقافتی سیاحتی مرکز ہے

EjazNews

کہتے ہیں کہ میکسیکو ساحلوں کی جنت ہے، یہ بات سولہ آنے سچ ہے کہ اس کے متعدد شہر ساحلی پٹی سے جڑے ہیں خاص کر Mazatlan ، Acapulco ، Cancunاور Puerto Vallarta یہاں سمندری تفریح کے بے شمار مواقع بھی ہیں۔ ریزورٹس، کھیلوں کی تفریحات اورانواع واقسام کے کھانے اورمشروبات غرضیکہ سیاحوں کے لئے یہ کسی جنت ارضی سے کم نہیں۔ کچھ باتیں یہاں کی ایسی دلچسپ ہیں کہ کہانیاں معلوم ہوتی ہیں مگر نہیں آپ ایک بارلاطینی امریکہ ہو آئے۔ اسے گیتوں کے رنگ میں گہرائی تک رنگا ہوا محسوس کریں گے۔ یہاں موسیقی ہے مصوری کے شاہکار اور زندہ جاوید مصور ہیں اور ہر دوسرا آرٹ کا دلدادہ ہے۔ آبادی کے اعتبار سے گیارہویں اور دیگر اقوام عالم میں رقبے کے اعتبار سے 14 ویں نمبر پر کھڑا ہے۔

دارالحکومت میکسیکوسٹی
تین سمتوں سے ساحلوں میں گھرا زمین کا یہ قطعہ جزیرہ نما کہا جاسکتا ہے۔ کم و بیش سو میل کے لگ بھگ فاصلے پر گوئٹے مالا کا سرحدی علاقہ قابل دید ہے۔ یہاں مغربی جزیرے Baja Penhinsula پکارا جاتا ہے اور مشرقی جزیرے کی حدود آگے چل کر بحراوقیانوس سے جاملتی ہیں۔ یہ علاقہ عرب الہند اور وسطی امریکہ کے قریب واقع ہے۔ سرکاری اور عوامی زبانیں اسپینش ہی ہیں مگر انگریزی بولنے اور سمجھنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ ہرشہرمیں متعدد قدیم طرز تعمیر کی جھلک نظر آتی ہے یعنی ہسپانوی فرانسیسی طرز تعمیر کو لوگ آج بھی پسند کرتے ہیں ۔ ان عمارتوں کو ارغوانی، سبز اور زردی مائل بھورے رنگ میں رنگا دیکھ کرمیکسیکوگڑیا کے گھروں کے تصور پیش کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا آپ نے کویت دیکھا ہے، نہیں تو، ہم دکھاتے ہیں
cathedral_de_pueba
cathedral_de_pueba

Cathedral de Pueba
روم میں سینٹ پیٹرز کے گرجا گھر کے بعد اگر کوئی گرجااتنی ریاضت، محنت، سرمائے اور توجہ سے بنا ہے تو وہ یہی ہے جو میکسیکو کی Yucatan اسٹیٹ میں 1531ء میں بنایا گیا تھا۔ اس گرجا گھر کو اس کے علاوہ نایاب قیمتی پتھروں سے آراستہ کیا گیا ہے۔ اہرام مصر کی یورپی جھلک دیکھنا ہو تو بھی میکسیکو کی یہ جگہ مثالی کہی جاسکتی ہے۔

Taxco
جنوب میں واقع Guerrero اسٹیٹ Taxco  طویل وعریض نوآبادیات کے مخصوص انداز کے مکانات جتنے تصاویر میں عمدہ نظر آنے ہیں۔ قریب سے دیکھیں تو اور بھی پرکشش نظر آتے ہیں۔ خوبصورت بالکونیاں اور رنگارنگ مکانات دل موہ لینے کو بہت ہیں مگر ٹھہرئیے اس جگہ آپ کو سوونیئر ز کے لئے مالز میں بہت زیادہ وقت صرف کرنا نہیں پڑے گا۔ گلیوں کے عقب میں چاندی اور دوسری دھاتوں کی بے شمار دکانیں موجود ہیں ۔ کاریگروں میں آج بھی ہاتھ سے زیورات بنانے کا ہنر اور رجھان نظر آتا ہے۔ ایسٹر اور کرسمس کے موقع پر یہاں خاصی رونق نظر آتی ہے۔ اسی جگہ Santa Prisca کا چرچ بھی ہے جوBaroque طرز تعمیر کا شاہکار ہے۔ مقامی میکسیکن باشندے روحانی طور پر اس شہر کے قریب ہیں یعنی خاص الخاص انیست رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سری لنکا، دنیا میں انسان کا پہلا مسکن
cholula_maxico
cholula_maxico

Cholula
یہاں طویل وعریض اہرام نما تعمیرات دکھائی دیتی ہیں گو کہ ماضی میں بھی پرشکوہ اور عالیشان رہے ہوں گے مگر ان دنوں ان کی خستہ حال نمایاں ہوچکی ہے۔

Merida
اس شہر کا پیار سے پکارا جانے والا نام White City ہے۔ یہ شہر Yucatan اسٹیٹ کا دارالحکومت ہے۔ یہاں آپ کو 19 ویں صدی کی عمارات میں House Of Montejo دیکھنے کا موقع ملے گا جو سیاحوں کے لئے کھولا جاتا ہے یہ گھر اصل میں بانی میر پڈا کی ذاتی رہائش گاہ رہی ہے۔ اس شہر کی تاریخی و ثقافتی اہمیت بتاتے ہوئے مورخین اسے اسپین سے آزادی کے وقت کا کارنامہ قرار دیتے ہیں کہ آزادی کے متوالوں نے اسے اب تک محفوظ رکھا ہوا ہے۔ نو آبادیاتی طرزتعمیر یہاں بھی موجود ہے۔

Elzocale
قدیم ورثے کے شائقین کے لئے یہاں 16 ویں صدی کے گرجا گھر اور گورنر کامحل دیکھنے کے لائق ہے۔ جسے اب عجائب گھر کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ اسی طرح سٹی ہال بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

El Pasea Montejo
یہ فنون لطیفہ چوک ہے۔ یوں تو پورے ہی میکسیکو میں عجائب گھروں اور قدیم طرز تعمیر کی مظہر عمارتوں کا طویل سلسلہ دیکھا جاسکتا ہے مگر اس مخصوص مربع شکل کے وسیع وعریض چوک کے درمیان کافی بڑا سا پارک ہے جہاں خوانچہ فروش مختلف چیزیں بیچتے نظر آتے ہیں۔
یہیں آپ کو بلا معاوضہ پریم پتر لکھنے والی خاتون  بھی شاید نظرآئے گی۔ سنا ہے کہ وہ اپنے کلاسیکی ٹائپ رائٹر پر چھٹی کے دن پریمیوں کے لئے عشقیہ خطوط مفت میں ٹائپ کرتی ہے۔ ہم سمجھتے تھے کہ دنیا سے محبت عنقا ہوچکی ہے۔لیکن میکسیکو آ کر پتا چلا کہ اس بیماری کے جراثیم کبھی ختم نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:  آسٹریلیا منتظر ہے آپ کا، انگریزی سیکھئے، ہنر دکھائیے
folkioric Ballet
folkioric Ballet

دنیا بھر کے رقاص میکسیکو کے اس مقام پر جانا پسند کرتے ہیں بیلے رقص کی تین گھنٹوں پرمشتمل پرفارمنس آنکھ جھپتے ہی ختم ہوجاتی ہے۔ دنیا کے بہترین موسیقار، سازندے، رقاص اور گلوکاراپنی کارکردگی بہتربنانے کے لئے اس جگہ پر جانا پسند کرتے ہیں تا کہ اپنے علم اور ہنرمیں اضافہ کر سکیں۔ یہاں بھی تانتا بندھا رہتا ہے۔
شہر بھر سے ائیر کنڈیشنڈ کو چPolano کے اس علاقے میں جاتے ہیں تاہم اپنے ہوٹل سے سیٹس بک کروا کے جانا بہتر ہوگا کیونکہ یہان ہفتہ پہلے بکنگ کرانی پڑتی ہے۔

میکسیکن کھانے
یہاں کھانوں کے شائقین تیکھے اور ذائقہ دار کھانے پسند کرتے ہیں۔ مثال کے طور پرTostadas ، Tacos، Chilaquiles، Tostada Chicken، Pinto Bean Salsa، Molesauce ، Enchilada مقبول ڈشز ہیں جبکہ قومی ڈش Moh_layیعنی Moleہے۔ اورمشروبات میں Tequila سرفہرست ہے۔ یہ ایسا لیموں پانی ہے جسے پودینے کے پتوں کی مدد سے تیار کیا جاتا ہے۔