maryam_nawaz_lahore

13 دسمبر کو آر یا پار ہوگا:مریم نواز

EjazNews

لاہور میں عوامی رابطہ مہم کے تحت جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہناتھا میری اپنی پارٹی کے لوگوں نے کہا کہ آپ کو صرف 13 دسمبر کے جلسے کو باہر نکلنا ہوگا لیکن میں نے کہا لاہور میرا گھر ہے اور لاہور کے لوگوں کو خود جا کر جلسے کی دعوت دوں گی۔ این اے 128 والوں کو نواز شریف، شہباز شریف کی طرف سے جلسے کی دعوت دینے کے لیے آپ کی بیٹی خود آئی ہے۔اگر اس جعلی حکومت نے اجازت نہیں دی تو 13 دسمبر کو جلسہ نہیں ہوگا جس پر عوام نے کہا ہوگا، اگر ملتان کے لوگ جلسے کی اجازت نہ ملنے پر سڑک پر کھڑے ہو کر جلسہ کرتے ہیں تو لاہور تو لاہور ہے، لاہور بولتا ہے تو پورا پاکستان بولتا ہے۔

انہوں نے کہا لاہور سے بہت امیدیں ہیں کیونکہ لاہور نے پاکستان کو نواز شریف جیسا بیٹا دیا ہے اور پورے پاکستان کی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے آخری جلسہ اس لیے رکھا ہے کہ13 دسمبر کو لاہور فیصلہ کر دے گا۔13 دسمبر کو آر یا پار ہوگا، لاہور بتادے گا کہ جعلی حکومت کے دن اب گنے جا چکے ہیں، جلسےمیں آکر دیکھو کہ اس جعلی عمران خان کے جانے کے دن اب صرف چند رہ گئے ہیں اور اس کو گھر بھیجنے کی آخری ذمہ داری میرے شہر لاہور پر آگئی ہے۔بہت باتیں کرنی ہیں لیکن سب باتیں 13 دسمبر کو مینار پاکستان میں ہوں گی۔ مریم نواز نے کارکنوں کو جلسےمیں شرکت کا وعدہ لیتے ہوئے کہا کہ لاہور کے جلسےمیں آکر اپنے آپ کو اس مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت سے ہمیشہ کے لیے نجات دلاؤ۔

یہ بھی پڑھیں:  27دسمبر کو ہمارے ساتھ 72 لوگ ہوں یا 72 ہزار ہم لیاقت باغ جائیں گے:بلاول بھٹو زرداری

ان کا کہناتھا جعلی وزیراعظم کا نام تابعدار خان ہے اور وہ کل کہہ رہا تھا کہ لاہور کا جلسہ روکوں گا نہیں اس لیے اس کو پتہ ہے کہ لاہور کا جلسہ رکے گا نہیں۔ لاہور کا جلسہ نہیں روکوں گا لیکن کرسیاں اور ٹینٹ نہیں دوں گا لیکن یہاں داروغہ والا میں جلسے میں کوئی کرسی نہیں ہے اور انہیں کرسی کی ضرورت نہیں ہے۔