Zimbabwe

زمبابوے۔۔۔اک عجب طلسم کدہ ہے

EjazNews

براعظم افریقہ کی اس ریاست زمبابوے کو ہم اور آپ کرکٹ کے حوالے سے ہی جانتے ہیں۔ جنوبی افریقہ کا یہ ملک خوبصورت باغات، و سیع تر جنگلات، قدرتی آبشاروں اور دو دریائوں کی سرسبز و شاداب سرزمینہے۔
دنیا کا یہ حیرت انگیز خطہ جنوبی سرحدموزمبیق، بوٹسوانا اورز یمبیہ سے جا ملتا ہے۔ آج کے دور میں وہی معاشرہ ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک کی فہرست میں شمار ہوتاہے جوا چھی حکمرانی، جمہوری روایات، آئین کی پاسداری اورتعلیم و صحت کی سہولتیں مہیا کرتا ہے۔ افسوں کا یہ امر ہے کہ بڑی | طاقتوں نے لوٹ کھسوٹ،تقسیم کرو اور حکومت کرو کا طریقہ کار اپنا کر دنیا بھر میں لسانی، مذہبی، قبائلی اور سیاسی | تنازعات پیدا کر دیئے۔ افریقہ بھی اس تباہی کا شکار ہوا مگر اس کے باوجود براعظم افریقہ کے اس ملک زمبابوے کی شرح خواندگی50فیصد بڑھ چکی ہے۔
سیاحوں کے لئے جنت نظیراس سلطنت میں دیکھنے کو بہت کچھ ہے مثلاً دلکش قدرتی نظارے، بہترین وائلڈ لائف ہے اگر ہم نظم و ضبط سے تیار شدہ کہیں تو زیادہ تر ہوگا اور یہاں چاروں موسم دلنواز حد تک قابل برداشت ملتے ہیں تب کیوں نہ لوگ زمبابوے آئیں۔

Victoria Falls, Zimbabwe
Victoria Falls, Zimbabwe

وکٹوریہ فالز Kazungula :
زمبابوے آنے والے سیاحوں کے لئے وکٹوریہ آبشار پرکشش نظارہ پیش کرتی ہے۔ یہ Zembezi در یا زمبابوے کو زیمبیہ کی سرحد سے ملاتا ہے۔ کہتے ہیں 1900ء میں اس دریا پر وسیع وعریض پر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ یہ اصل میں ریلوے ٹریک ہے جو دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ ایسا طلسم کدہ کہ جسے بلندی سے دیکھا جائے تو دریا کی گہرائی بڑی ہی پراسرار معلوم ہوتی ہے۔ عام طور پر سیاح اور دنیا کے عام باشندے کینیڈا کی نیاگرا فالز کو سب سے بڑا اور پرکشش مقام سمجھتے ہیں انہوں نے زمبابوے دیکھا نہیں وکٹوریہ فالز بھی نیاگرا کے پائے کی ہیں۔ زمبابوے میں سماجی، سیاسی اور معاشی بحران بھی آتے رہے مگر اس کے باوجودحکومتوں نے ماحول کی بہتری اور سیاحت کے لئے ورثوں کی تعمیر وتر ئیں جاری رکھی۔ عوام نے بھی شاندار عمارتوں، کشادہ سڑکوں اور دیگر دلچسپیوں پر خاطر خواہ توجہ دی اور املاک کو بھی نقصان نہیں پہنچایا۔ آج زمبابوے سیاحتی مقام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  برٹش کولمبیا :جہاں قدرتی نظارے قدم روک لیتے ہیں
Hwange National Park, Zimbabwe
Hwange National Park, Zimbabwe

chimanimaniنیشنل پارک
یہ نا قابل یقین حد تک خوبصورت جگہ ہے جہاں آپ کو کاٹیجز ملیں گے۔ یہاں قیام کیجئے اور کوہ پیمانی یا دوسری تفریحات کے لئے کوہساروں کی سیر کیجئے۔ گولف کھیلئے ، ہائیکنگ، سوئمنگ یا پرندوں کا شکار کرلیجئے۔ سیاحت کے یہ روپ زندگی بھر یادر ہیں گے۔ آزما کے دیکھے۔

zimbabwe kariba
zimbabwe kariba

Kariba جھیل :
اس جھیل اور ڈیم کے اطراف کا منظربھی کچھ کم پرکشش نہیں۔ کہتے ہیں کہ ڈیم کی تعمیر کے وقت مقامی افراد جنہیں Tonga پکارا جاتا ہے، یہاں ان کی ستائیس ہزار کے لگ بھگ آبادی تھی جسے حکومت نے آپریشن کر کے انہیں یہاں سے منتقل کرایا اور قومی مفاد کے تحت ڈیم کی تعمیر جاری رکھی۔ طلوع آفتاب ہو یا غروب آفتاب اپنی فیملی کے ہمراہ اس جگہ کو دیکھنے کا لطف اٹھایا جاسکتا ہے۔ یہاں سیاحوں کے لئے ہاوس بوٹس موجود ہیں۔ آپ چاہیں تو مچھلی کا شکار بھی کر سکتے ہیں۔ شاندار پکنک منا کے آگے بڑھئے تو زمبابوے میں دیکھنے کواور بہت کچھ ہے آپ قدم تو بڑھایئے۔

یہ بھی پڑھیں:  آسٹریلیا منتظر ہے آپ کا، انگریزی سیکھئے، ہنر دکھائیے
Nyanga
Nyanga

Nyanga پہاڑی سلسلہ :
زمبابوے پہاڑوں کے گرد بسا ہوا ملک ہے اور تین بڑے کہساروںVumba,Nyangaاور Chimanimani ریاست کے سردترین علاقے شمار ہوتے ہیں۔ ان پہاڑی سلسلوں کو اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کےپہاڑوںسے تشبیہ دی جاتی ہے۔
ہریالی سے لدے مناظر، پہاڑوں میں بہتے جھرنے، جنگلی حیات جن میں Samango بندر اور Duiker، چیتے اور پرندے قابل دید ہیں۔ یہیں آپ کو افریقہ کی دوسری بڑی آبشار Mtarazi Fals بھی نظر آئے گی۔

zimbabwe Hwange
zimbabwe Hwange

Hwange نیشنل پارک:
یہ جگہ وکٹوریہ فالز سے قریب ہے اور زمبابوے کے سرحدی علاقے سے ملحق بھی، انسائیکلو پیڈیا کے مطابق یہ پارک دنیا بھر کے پارکوں میں دوسرا بڑا چڑیا گھر ہے۔ پارک کے قرب و جوار میں متعدد ہوٹلز اور ریزورٹس موجود ہیں مگر ٹھہرئیے دن بھر کی نفرت کے لئے فی الفور توسفاری لاونج رعائیتاً حاصل کیا جاسکتا ہے ،علاوہ ازیں مختلف نرخوں کے کاٹیجز، شیلے اور لا جز بھی موجود ہیں۔ یورپین سیاح قدرتی مناظر ہی نہیں جنگلی حیات سے بھی گہری انسیت رکھتے ہیں لہٰذا وہ یہاں سفاری لا جز ہی میں قیام کو ترجیح دیتے ہیں اور رات کے سناٹوں کو چیرتی ہوئی شیر یا ببر شیر کے چنگھاڑنے کی آوازوں سے بھی ڈر یا خوف محسوس نہیں کرتے۔

Mana Pools نیشنل پارک :
شمالی زمبابوے کا یہ شاندار نیشنل پارک موسم گرما کی تفریحات کے لئے موزوں سمجھا جاتا ہے۔ دیکھنے والے بتاتے ہیں کہ یہاں صرف ساڑھے چار سو کے لگ بھگ چرند اور پرند دیکھے جا سکتے ہیں۔ ٹھہرے پانی میں تیرتے واٹر بکس اور خشکی پر شیر، خونخوار جنگلی کتوں اور چیتوں کی ریاست جمی رہتی ہے۔ یہاں مچھلی کا شکارب ھی ہوتا ہے موڈ بنے تو ضرور کیجئے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان بہت خوبصورت ہے، بس آپ اس کو دیکھنا شروع کریں

Matobaنیشنل پارک:
زمبابوکے جواب میں واقع اس پارک میں گرینائٹ کا وسیع ذخیرہ موجود ہے۔ یہاں سیا ح کیمپنگ کرتے ہیں۔ یہیں Malemeڈیم بھی واقع ہے۔ دونوں جگہیں سیاحوں کو تازہ دم کر دیتی ہیں۔

Balancing Rocks
ایک کونے پر دھرے پتھر پر دوسرا، دوسر پر تیسرا اور زیریں حصے میں ایک چوتھا پتھرا انہیں سہارا دے کر یہاں براجمان نظر آتے ہیں۔ بڑی تنظیم اور ترتیب کے ساتھ ان پتھروں کو رکھا دیکھ کر قدرتی کی صناعی پر رشک آنے لگتا ہے۔

نیشنل آرٹ گیلری
Park Lane ہرارے کا یہ مقام افریقی آرٹ سے مزین ہے۔ ہرارے زمبابوے کا دارالحکومت ہے اور خاصا خوبصورت شہر ہے۔ مگرجیسا کہ صنعتی شہر ہوا کرتے ہیں لگ بھگ اتنا ہی مصروف اور انفرااسٹرکچر اوربجلی کی وافر مقدار اور سیاحت میں بھی نمایاں شہر ہے۔ گیلری میں یہاں آپ کو نادر و نایاب افریقی آرٹ کی جھلکیاں نظر آئیں گی وہیں ایک عمدہ سووئینر شاپ بھی ہے جہاں ثقافت و تہذیبی اقدار سے جڑی متعدد اشیاء ، کتب، وڈ کارونگ اور آرائشی اشیاء کی خریداری کی جاسکتی ہے۔

White Water Rafting
ایک بھرپور تفریح بلکہ حیرت انگریز اورطلسماتی سی تفریح دریائے Zambezi کی سیر کرنا بھی ہے۔ تجربے کار گائیڈز آپ کووکٹوریہ فالز کے انتہائی قریب سے گزر کے بخیر و عافیت سے پانی کی ہموار تک لے آئیں گے۔ اس کے بعد آپ Batoka Gorge میں جائیے اور برف سے بنے مشروبات یا آئسکریم کھا کے اس ایڈو نچر کو یاد کیجئے۔’’زمبابوے آپ کو آسانی سے بھولے گا نہیں‘‘یہ سیاحوں کا کہنا ہے۔