pakvsnz1

نیوزی لینڈ روانگی سے قبل ٹیم کے تمام ارکان کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا تھانیوزی لینڈ پہنتے ہوئے کیا ہوا؟

EjazNews

کرائسٹ چرچ میں موجود پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے ساتویں کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ پر سوال کھڑا ہو گیا ہے۔

کھلاڑیوں کی جانب سے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے محکمہ صحت کی جانب سے آخری وارننگ بھی دی گئی تھی۔
نیوزی لینڈ روانگی سے قبل ٹیم کے تمام ارکان کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا تھا تاہم اس کے باوجود نیوزی لینڈ پہنچنے پر چھ کھلاڑیوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے اپنے بیان میں ساتویں کھلاڑی کے کرونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ سکواڈ کے ایک اور رکن کا آج کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

pakvsnz2
پاکستانی ٹیم کا سکواڈ

بیان کے مطابق سکواڈ کے باقی ارکان کے سواب ٹیسٹ کا رزلٹ نیگیٹو آیا ہے ماسوائے ان چھ کھلاڑیوں کے جن کا پہلے ہی کرونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بلوچستان نے خیبر پختونخوا کو6وکٹوں سے ہرا دیا

دوسری جانب پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ نیوزی لینڈ میں حکام کی جانب سے کھلاڑیوں پر کرونا پروٹوکولز کی نرمی کی گئی ہے، جس میں کمروں کے کھڑکیاں کھولنا، ماسک کا استعمال کرتے ہوئے ہوٹل کے لان تک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق کھلاڑیوں نے ہوٹل کے لان میں کچھ دیر کے لیے چہل قدمی بھی کی ہے۔

پاکستان سے جب ٹیم روانہ ہونے لگی تو ٹیم کے تمام ارکان کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا۔اب اہم سوال یہ ہے کہ نیوزی لینڈ پہنچتے ہوئے ایسا کیا ہوا کہ 7 ارکان کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔ کیا یہاں ٹیسٹ ٹھیک نہیں ہوا یا پھر ہوا کچھ ہوا ہے یا پھر جہاز میں کرونا کی علامات موجود تھیں یا پھر نیوزی لینڈ کے ائیر پورٹ پر۔بحرکیف یہ سارے سوال اپنی جگہ قائم ہیںجن کا جواب ابھی فی الحال کسی کے پاس نہیں ہے۔ لیکن جو بھی ایس او پیز ہیں ٹیم کو بھی ان پر عملدرآمد کرنا چاہئے کیونکہ کرونا جتنا جیسا بھی ہو ا یک صحت مند باڈی میں زیادہ دن تک نہیں ٹھہر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:  سب سے کامیاب برطانوی پیراولمپیئن