shiblifaraz

اسرائیل کے معاملے پرہماری پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی:وزیراطلاعات

EjazNews

وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ریپ اور گینگ ریپ کے ملزمان کو اکثر رہائی مل جاتی ہے تاہم وزیر اعظم نے سخت سے سخت قانون کے اطلاق کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں ریپ کے ملزمان کے خلاف سخت سزاؤں پر مشتمل سفارشات کی منظوری دی ہے۔ امید ہے ریپ کے ملزمان کے خلاف قانون کا مسودہ جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر وزیراعظم سمیت وزرا نے تعزیتی پیغام بھیجے ، ہم نے نوازشریف اور ان کے بیٹوں کو تدفین میں شرکت سے نہیں روکا۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی خبریں آجائیں گی۔کنفرم نہیں کہتا مگر 5دن کے لیے پیرول پر رہا کیا جارہا ہے۔

کشمیر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہو، بھارت دنیا میں فاشسٹ اور انتہا پسند کی شکل میں ابھر رہا ہے ، اسرائیل کے معاملے پر ہماری پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں:  صوبوں میں پانی کی تقسیم کا طریقہ شفاف اور منصفانہ بنانے کے لیے ٹیلی میٹری لانا چاہتی:وزیر اطلاعات