lahore_qulandars_2

لاہور قلندرز کی جیت ، پہلی دفعہ مستحکم پوزیشن پر پہنچی لاہورقلندرز

EjazNews

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اور یہ فیصلہ ان پربھاری پڑ گیا ۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور تمیم اقبال نے 46 رنز کا اچھا آغاز کیا جبکہ جنید خان نے 20 رنز بنانے والے تمیم اقبال کو آوٹ کرکے پہلی کامیابی حاصل کی۔لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر صرف 5 رنز بنا کر 54 کے مجموعی سکور پرپویلین لوٹے، جس کے بعد محمد حفیظ نے 19 رنز کا اضافہ کرتے ہوئے سکور کو 94 رنز پہنچایا اور شاہد آفریدی کے ہاتھوں آﺅٹ ہوئے۔فخر زمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 105 کے بنا کر پویلین لوٹے ۔شاہد آفریدی نے لاہور قلندرز کے ہیرو بین ڈنک کو 3 رنز تک محدود ضرور کردیا لیکن ڈیوڈ ویزے اور سمت پٹیل بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو ایک بہترین مجموعے تک پہنچادیا۔سمت پٹیل آخری اوورز میں 26 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 182 رنز بنائے۔ڈیوڈ ویزے نے آوٹ ہوئے بغیر سب سے زیادہ 48 رنز بنائے، جس کے لیے انہوں نے صرف 21 گیندوں کا سامنا کیا، 5 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں:  آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری ،بیٹنگ میں بابر اعظم پانچویں نمبر پر

ملتان سلطانز نے ہدف کے تعاقب شروع کیا تو پہلی وکٹ 47 رنز پر ذیشان اشرف کی گری، جنہوں نے صرف 12 رنز بنائے تھے۔ایڈم لیتھ نے اپنی بیٹنگ جاری رکھی اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھاتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ڈیوڈ ویزے نے بیٹنگ کے باولنگ میں بھی ٹیم کو اہم کامیابی دلاتے ہوئے ایڈم لیتھ کی وکٹ حاصل کی، لیتھ 80 رنز پر آوٹ ہوئے۔

کپتان شان مسعود نے ریلی روسو کے ساتھ سکور کو 102 رنز تک پہنچایا اور 27 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔حارث روف نے رلی روسو کی اننگز 18 رنز پر ختم کردی اور شاہد آفریدی کو صفر پر آوٹ کردیا، جس کے بعد ڈیوڈ ویزے نے سہیل تنویر کی وکٹ حاصل کی۔خوشدل شاہ نے 19 گیندوں پر 30 رنز بنا کر مزاحمت کی کوشش کی لیکن شاہین شاہ آفریدی نے 155 کے اسکور پر ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا اور اس کے بعد محمد الیاس کی وکٹ بھی حاصل کی۔عمران طاہر آوٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے جنہیں دلبرحسین نے آوٹ کیا۔
ملتان سلطانز کی پوری ٹیم آخری اوور میں 157 رنز پر آوٹ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:  کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے سکواڈز کا اعلان کر دیا