آصف زرداری اور بلاول نے نیب کو بیان ریکارڈ کر ادیا

EjazNews

آصف زرداری اوربلاول بھٹو زرداری نے نیب کے سامنے بیان ریکارڈ کرادیا۔نیب نے جعلی اکاﺅنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ اور پارک لین کمپنی سے متعلق تفتیش کے لیے سابق صدر اور بلاول بھٹو زرداری کوآج طلب کیا تھا۔سابق صدر اور بلاول بھٹوزرداری نے نیب ہیڈ کوارٹر کی عمارت میں داخل ہوئے تو ان سے پانچ پانچ ارکان پر مشتمل نیب کی دو ٹیموں نے الگ الگ تفتیش کی اور تقریباً ایک گھنٹے تک سوال و جواب کیے گئے۔
آصف زرداری اوربلاول بھٹو زرداری کی پیشی کے موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پولیس نے نیب ہیڈ کوارٹر میں گھسنے کی کوشش کرنے والے کارکنوں کو گرفتار کر لیا ۔پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے شیخ رشید اور وفاقی حکومت کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سخت مقابلے کے بعدپاکستان کو شکست

اپنا تبصرہ بھیجیں